Maktaba Wahhabi

163 - 259
﴿ وَأَنذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَن يُحْشَرُوا إِلَىٰ رَبِّهِمْ ۙ لَيْسَ لَهُم مِّن دُونِهِ وَلِيٌّ وَلَا شَفِيعٌ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ﴾ ’’اور(اے نبی!)اس(قرآن) کے ذریعے سے ایسے لوگوں کو ڈرایئے جو اس بات کا اندیشہ رکھتے ہیں کہ وہ اپنے رب کے پاس جمع کیے جائیں گے،وہاں اللہ کے سوا کوئی ان کا مددگار ہوگا نہ کوئی شفیع ہوگا، شاید کہ وہ پرہیزگار بن جائیں۔‘‘ [1] اور فرمایا: ﴿ وَذَكِّرْ بِهِ أَن تُبْسَلَ نَفْسٌ بِمَا كَسَبَتْ لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ اللّٰهِ وَلِيٌّ وَلَا شَفِيعٌ﴾ ’’اور آپ اس(قرآن) کے ذریعے سے نصیحت کرتے رہیں، تاکہ کوئی شخص اپنے کرتوتوں کے سبب ہلاک نہ ہو جائے کہ اللہ کے سوا کوئی بھی اس کادوست اور سفارشی نہ ہو۔‘‘ [2] اورفرمایا: ﴿ قُلْ أَنَدْعُو مِن دُونِ اللّٰهِ مَا لَا يَنفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلَىٰ أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا اللّٰهُ كَالَّذِي اسْتَهْوَتْهُ الشَّيَاطِينُ فِي الْأَرْضِ حَيْرَانَ لَهُ أَصْحَابٌ يَدْعُونَهُ إِلَى الْهُدَى ائْتِنَا ۗ قُلْ إِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدَىٰ ۖ وَأُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ ’’(اے نبی!) کہہ دیجیے:کیا ہم اللہ کے سوا ان کو پکاریں جو ہمیں نہ نفع دے سکتے ہیں اورنہ نقصان پہنچا سکتے ہیں؟ اور جب اللہ ہمیں سیدھا راستہ دکھا چکا ہے تو کیا اس کے بعد ہم الٹے پاؤں پھر جائیں، اس شخص کی طرح جسے شیطانوں نے زمیں میں بہکا دیا
Flag Counter