Maktaba Wahhabi

60 - 259
فصل 4 بدعت کے نقصانات پھر ان بدعتی عیدوں اور تہواروں میں دین کے لیے مضرت ونقصان اور فساد ہے۔ اکثر لوگ اس قسم کی بدعتوں کے فساد کا صحیح ادراک نہیں کرپاتے، صرف اور صرف عقل وشعور والے حضرات ہی سے ممکن ہے کہ وہ بعض نقصانات کا ادراک کرسکیں۔ اس لیے سب پر لازم ہے کہ کتاب وسنت ہی کی پیروی کریں کیونکہ اس میں کسی فساد کا احتمال نہیں اس لیے اس پر عمل کریں، خواہ ان کو اس شرعی ثابت شدہ حکم کی مصلحت معلوم ہوسکے یا نہ۔ آئندہ سطور میں ہم بعض مفاسد کی طرف اشارہ کررہے ہیں: جب آدمی کسی خاص دن کے لیے کوئی عمل مخصوص کرلیتا ہے جیسا کہ لوگوں نے رجب کی پہلی جمعرات کو روزے کے لیے خاص کرلیا ہے اور اس کے بعد رات میں خاص طور پر نماز پڑھتے ہیں، جس کا نام انھوں نے ’’صلٰوۃ الرغائب‘‘ رکھا ہوا ہے۔ پھر ان بدعتوں کے لوازم مثلاً طرح طرح کے کھانے پکانا، اچھے کپڑے پہننا، اسراف کرنا وغیرہ ایسے اعمال ہیں جن کے ساتھ دل میں کوئی نہ کوئی اعتقاد بھی موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے دل میں یہ یقین سا پیدا ہوتا ہے کہ یہ خاص دن دوسرے دنوں سے افضل ہے اور یہ کہ اس دن روزہ رکھنے کا ثواب اس سے پہلے اور بعد میں آنے والی جمعرات کے دنوں میں روزہ رکھنے سے زیادہ ہے، اور یہ کہ اس جمعہ کی رات باقی راتوں سے افضل ہے اور اس میں نماز ادا کرنا باقی جمعوں والی دوسری راتوں سے خاص طور پر اور جمعہ کے علاوہ باقی دنوں کی راتوں سے عام طور پر زیادہ
Flag Counter