Maktaba Wahhabi

210 - 259
’’اور بے شک مسجدیں اللہ کے لیے ہیں، لہٰذاتم اللہ کے ساتھ کسی کو نہ پکارو۔‘‘ [1] مساجدللّٰہ کہا، مشاہدللّٰہ نہیں کہا۔ اسی طرح حدیث رسول میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی اللہ کے لیے ایک مسجد بناتا ہے، اللہ بھی اس کے لیے جنت میں ایک گھر بناتا ہے۔‘‘[2] یہاں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ’’مسجد‘‘ کا لفظ استعمال کیا نہ کہ مشہد کا۔ اسی طرح اوربھی بہت سی احادیث ہیں جن سے اور عمل متواتر سے ثابت ہے کہ آپ نے مساجد کی تعمیر اور ان میں نماز پڑھنے کا حکم دیا ہے مگر مشاہد کی تعمیر کا حکم نہیں دیا، نہ کسی نبی کی قبر یا مقام پر، نہ کسی اور کی قبر یا مقام پر بلکہ صحابہ، تابعین اور تبع تابعین کے زمانے میں حجازو خراسان، اور کسی بھی اسلامی ملک میں قبروں پر نہ کوئی مسجد قائم تھی اور نہ کہیں کوئی مشہد ہی موجود تھا، جس کی زیارت کی جاتی ہو۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم خود نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر بھی خاص طور سے دعا کرنے نہیں آتے تھے بلکہ صرف اس قدر کرتے تھے کہ مسجد میں آتے جاتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صاحبین رضی اللہ عنہما کو سلام کرلیتے تھے۔
Flag Counter