Maktaba Wahhabi

70 - 259
غافل ومستغنی ہوجاتے ہیں حتی کہ عوام کو دیکھو کہ جس ذوق وشوق سے ان بدعتوں کی پابندی کرتے ہیں وہ فرض اور تراویح کی نمازوں میں ظاہر نہیں کرتے۔ عوام ہی نہیں،بہت سے خواص بھی ان بدعتوں کے لیے غیر معمولی اہتمام کرتے ہیں جسے دیکھ کر شبہ ہوتا ہے کہ وہ انھی کو عبادت سمجھتے ہیں اور فرائض کو محض عادتًا انجام دیتے ہیں۔ حالانکہ یہ صورتِ حال دین کے خلاف ہے۔ اس طرح فرائض وسنن کے تمام فوائد مثلاً بخشش و مغفرت، رحمت، رقت ،طہارت وپاکیزگی، خشوع وخضوع، دعا کی قبولیت، عبادت کی حلاوت، غرضیکہ جملہ فوائد کا فقدان ہوجاتا ہے اور اگر جملہ فوائد کا نقصان نہیں تو ان کی روح وکمال کا فقدان یقینی ہے۔ ایک نقصان یہ بھی ہے کہ معروف کو منکر اور منکر کو معروف سمجھ لیا جاتا ہے اور جاہلیت پھیل جاتی ہے۔ اسی طرح شریعت کے کئی ایک مکروہ کام رواج پا جاتے ہیں مثلاً تاخیر سے روزہ افطار کرنا، عشاء کو مسلسل جلدی پڑھتے رہنا اور وہ اذکار و وظائف کرنا جن کی کوئی اصل نہیں۔ نیز طبیعت میں اتباع کا رجحان کم ہوجاتا ہے اور وہ خود کو شریعت کی پابندیوں سے آزاد محسوس کرتی ہے۔ بدعت کی مذمت میں اتنا بیان کافی ہے۔ مزید تفصیل کی یہاں گنجائش نہیں۔ لہٰذا اب ہم ان عیدوں میں سے بعض کا ذکر کرتے ہیں۔
Flag Counter