Maktaba Wahhabi

83 - 360
وجہ ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین کو کافر نہیں شمار کیا، جنھوں نے جنگ جمل میں آپ سے جنگ کی تھی۔ بلکہ انہیں باغی قراردیا۔ معلوم ہوا کہ مسلمانوں سے جنگ کرنا وہ کفر نہیں ہے، جو اسلام سے خارج کردے۔ 7۔ ساتواں اصول یہ ہے کہ کسی ایک ہی شخص میں بیک وقت ایمان اور کفریا جاہلیت یانفاق کا اکٹھا ہونا عین ممکن ہے۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے ، جو بہت سی نظروں سے اوجھل ہے۔ عام لوگوں کا یہ تصور ہے کہ انسان یا تومؤمن ہوتا ہے یا کافر۔ بہ یک وقت وہ مومن اور کافر دونوں نہیں ہوسکتا۔ یہ لوگ اس بات سےبےخبر ہیں کہ ان دونوں کی درمیانی کیفیت بھی ہوسکتی ہے یعنی ایک شخص کے مؤمن ہوتے ہوئے بھی کفر کی چند خصلتیں اس کے اندر موجود ہوں۔ یہ کوئی عجیب وغریب بات نہیں کہ کسی شخص کے اندر ایمان بہ درجہ اتم موجود نہ ہو بلکہ نفاق یا کفر یا جاہلیت کی بعض عادتیں بھی اس کے اندر موجود ہوں۔ جبھی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا تھا: "إنك امرؤ فيك جاهلية" تم ایسے شخص ہو جس میں جاہلیت بھی ہے ۔ دوسری حدیث ہے: "مَنْ مَاتَ وَلَمْ يَغْزُ وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ نَفْسَهُ مَاتَ عَلَى شُعْبَةٍ مِنْ نِفَاقٍ" جس کسی کو موت آئی اس حالت میں کہ اس نے جہاد نہیں کیا اور نہ جہاد کی خواہش ہوئی تو وہ نفاق کی ایک خصلت پر مرا ۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ: الْغِنَاءُ يُنْبِتُ النِّفَاقَ فِي الْقَلْبِ" موسیقی دل میں نفاق پیدا کرتی ہے ۔
Flag Counter