Maktaba Wahhabi

393 - 534
حرام قرار دیا ہے ، یہی نہیں بلکہ اسلام نے تو کسی بھی حرام شے کو بذریعہ حیلہ حلال کرنے کی سختی سے مذمت کی ہے اور اس طرح کے کسی بھی فعل کو حرام ٹھہرایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہودیوں پر گائے کی چربی حرام کی تھی مگر انہوں نے اسے حلال کرنے کیلئے یہ حیلہ رچا کہ چربی کو پگھلا کر بیچتے پھر اس کی قیمت استعمال کرتے۔ چنانچہ جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’ قاتل اللّٰه اليهود ، إن اللّٰه لما حرم عليهم شحومها ، جملوه ثم باعوه وأكلوا ثمنه‘‘ [1] ترجمہ’’ اللہ تعالیٰ ان یہودیوں کو غارت کرے جب اللہ تعالیٰ نے ان پر چربی کو حرام کیا تو انہوں نے اسے پگھلایا پھر بیچا اور اس کی قیمت کھائی ‘‘۔ عصر ِحاضر میں سودکو بذریعہ حیلہ سازی حلال کرنے کی تفصیل سے قبل حیلہ کی تعریف اور اس کا مفہوم جانناضروری ہے۔ لغوی تعریف : ’’حِيَلْ‘‘حیلہ کی جمع ہے ،جس کے معنی’’ مہارت ،چالاکی ،باریکی سے کوئی کام انجام دینا ‘‘۔[2] اصطلاحی تعریف : شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’لغت میں باریک بینی سے کسی کام کو انجام دینا حیلہ کہلاتا ہے۔ جبکہ اصطلاح دین میں اس لفظ کا استعمال مہارت اور چالاکی کے ساتھ اپنے غرض و مقصد کو پالینے کے معنی میں کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔’’اس فعل کا ارتکاب نہ کرنا جس کا ارتکاب یہودیوں نے کیا کہ اللہ تعالی کی حرام کردہ چیزوں کو حیلوں کے ذریعے حلال کرلو ‘‘۔[3]
Flag Counter