Maktaba Wahhabi

237 - 259
فَاعْبُدُونِ﴾ ’’تجھ سے پہلے جو بھی رسول ہم نے بھیجا اس کی طرف یہی وحی نازل فرمائی کہ میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، پس تم سب میری ہی عبادت کرو۔‘‘ [1] اور فرمایا: ﴿ وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ﴾ ’’اور ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ( لوگو!) صرف اللہ کی عبادت کرو اور اس کے سوا تمام معبودوں سے بچو۔‘‘ [2] اس کے خاص حقوق میں یہ بھی داخل ہے کہ اس کے سوا کسی سے خوف نہ کھایا جائے، چنانچہ فرمایا: ﴿ وَمَن يُطِعِ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ وَيَخْشَ اللّٰهَ وَيَتَّقْهِ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ﴾ ’’جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی فرماں برداری کریں، خوف الٰہی رکھیں اور اس کا تقویٰ اختیار کریں، وہی نجات پانے والے ہیں۔‘‘ [3] اس آیت میں اطاعت، اللہ اور رسول دونوں کے لیے لازم قرار دی ہے لیکن خشیت و تقویٰ صرف اللہ واحد کے لیے رکھا ہے۔ اسی طرح فرمایا: ﴿ وَلَوْ أَنَّهُمْ رَضُوا مَا آتَاهُمُ اللّٰهُ وَرَسُولُهُ وَقَالُوا حَسْبُنَا اللّٰهُ سَيُؤْتِينَا اللّٰهُ مِن فَضْلِهِ وَرَسُولُهُ إِنَّا إِلَى اللّٰهِ رَاغِبُونَ﴾ ’’اگر یہ لوگ اللہ اور رسول کے دیے ہوئے پر خوش رہتے اور کہہ دیتے کہ ہمیں اللہ
Flag Counter