مساوی طور پر خوراک دیتے رہے ۔ اس کے بعد امام ابن حزم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : "فهذا إجماع مقطوع به من الصحابة لا مخالف لهم منهم" ’’اس پر صحابہ کرام کا قطعی اجماع ہے ، ان میں سے کسی نے اس سے اختلاف نہیں کیا ہے‘‘۔ یحی ٰ بن آدم رحمہ اللہ جو ایک جلیل القدر محدث تھے ،نے زراعت کے موضوع پر اپنی کتاب ’’الخراج ‘‘ میں لکھا ہے : عن عبد اللّٰه ابن أبي بكر قال جاء بلال بن الحارث المزني رضي اللّٰه عنه إلى رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم فاستقطعه أرضاً فاقطعها له طويلة عريضة فلما ولي عمر رضي اللّٰه عنه قال له يابلال إنك استقطعت رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم أرضاً طويلة و عريضة قطعها لك وكان رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم لم يكن يمنع شيئاً ليسأله وأنت لا تطيق ما في يديك فقال أجل ! فانظر ما قويت منها فأمسكه مالم تطق ومالم تقوعليه فارفعه إلينا نقسمه بين المسلمين فقال لا أفعل واللّٰه أقطعنيه رسول اللّٰه فقال عمر واللّٰه لتفعلن فأخذ منه ما عجز عن عمارته فقسمه بين المسلمين ". [1] ’’ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے فرزند سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب صحابی اور کفار مکہ کی سازشوں کی اطلاع دینے والے فداکار مسلمان ، جنگ مکہ سے لے کر طائف کے لوگوں تک رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دوش بدوش لڑنے والے تھے ۔روایت کرتے ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ بن حارث المزنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زمین کا ٹکڑا مانگا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لمبا چوڑا رقبہ عطا فرما دیا ، جب سیدنا عمر رضی اللہ خلیفہ ہوئے تو بلال رضی اللہ عنہ سے کہا :بلال رضی اللہ عنہ ! تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زمین کا ایک لمبا چوڑا قطعہ |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |