Maktaba Wahhabi

175 - 213
نے اندرجاکردروازہ کھولا؟میں اس سے ملنا چاہتاہوں،لیکن کوئی سامنے نہیں آیا،جب اس نے یہ با ت بتائی کہ یہ امرِ امیرہے،امیر کی نافرمانی جائز نہیں، اس شخص کوسامنے آنا پڑے گا،توپھر ایک شخص پیچھے سے اٹھتا ہواسامنے آگیااور کہا: امیرالمؤمنین میں اس شخص کوجانتاہوں، وہ سامنے آنے کیلئے تیار ہے، اس کی تین شرطیں ہیں: ۱۔ایک شرط یہ ہے کہ تم اس کا اور قبیلے کانام نہیں پوچھوگے، یہ اس کی پہلی شرط ہے۔ ۲۔دوسری شرط یہ ہے کہ تم اس شخص کامعاملہ امیرِوقت کی طرف پیش نہیں کروگے کہ خط لکھ کر اس کی تعریفیں کروکہ فلاں قلعہ کی فتح میں فلاں شخص کا کردار ہے، کوئی تعریفی خط نہیں لکھوگے۔ ۳۔اس شخص کی تیسری شرط یہ ہے کہ اس کیلئے کسی انعام کااعلان نہیں کروگے کہ اس کوہم اتنا انعام دیتے ہیں اور اس کو یہ اکرام دیتے ہیں۔ اگر یہ تین شرطیں منظورہیں، توپھر وہ سامنے آنے کیلئے تیار ہے،کہا کہ ٹھیک ہے، مجھے قبول ہے،ہم تو ا س شخص کی زیارت کرنا چاہتے ہیں،تو اس نے کہا کہ وہ میں ہی ہوں، اور یہ کہہ کر وہ تیزی سے واپس پلٹا اورلشکر میں داخل ہوگیا۔تاکہ نیکی اللہ کی رضا کیلئے خالص ہو،اگر ا نعام واکرام تم دے دوگے، تمغے تم پہنا دوگے، تواخلاص ختم ہوجائے گا،قبیلے کانام بتادوں یااپنا نام بتادوں،دنیا میں تودھوم مچ جائے ،نام کی
Flag Counter