Maktaba Wahhabi

67 - 213
[وَلَا تُلْقُوْا بِاَيْدِيْكُمْ اِلَى التَّہْلُكَۃِ۝۰ۚۖۛ ][1] ’’اپنے ہاتھوں کوہلاکت کی طرف نہ ڈالو۔‘‘ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: [وَلَا تَقْتُلُوْٓا اَوْلَادَكُمْ خَشْـيَۃَ اِمْلَاقٍ۝۰ۭ][2] ’’ اپنی اولاد کوفاقے کے ڈر سے قتل نہ کرو۔‘‘ یہ انگریزی کیوں پڑھاتے ہیں؟تاکہ یہ کل کچھ کمانے کے لائق ہوسکیں، ورنہ یہ بھوکے مرجائیں گے۔ یہ بھی اس آیت کی تفسیر ہے کہ فاقے کے ڈر سے اپنے بچوں کوقتل نہ کروکہ آج انگریزی پڑھ لیں، اعلیٰ تعلیم حاصل کرلیں، توکل کچھ کمانے کے قابل ہوجائیں گے،خواہ دین کے معاملے میں صفر ہی رہیں۔ کیا تم رب العالمین ہوگئے؟ رب العالمین تو اوپر ہے، رزق کے خزانے تو اللہ کے ہاتھ میں ہیں،یہ فیصلے تمہارے ہاتھ میں نہیں۔ تم اپنی اولاد کی بہتری کاسوچ سکتے ہو لیکن یہ بات یاد رکھوکہ ان کی اورتمہاری تمام تر بہتری اللہ تعالیٰ کے دین کے ساتھ وابستگی میں ہے،اور اللہ رب العزت کے دین کی تعلیم کی سب سے عمدہ بنیاد،دینی مدارس ہیں،نہ کہ وہ حکومتی ادارے جن میں لڑکوں،لڑکیوں کے مابین اختلاط جیسی قباحت موجودہواور دینی تربیت کا نام ونشان تک نہ ہو۔
Flag Counter