Maktaba Wahhabi

169 - 213
چکے تھے ، اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کی حفاظت کیلئے کس فوج کا انتطام کیا؟ایک مکڑی کا! [وَاِنَّ اَوْہَنَ الْبُيُوْتِ لَبَيْتُ الْعَنْكَبُوْتِ۝۰ۘ ][1] دنیا میں سب سے کمزور گھرمکڑی کاجالاہے،مکڑی ہزار جالے بنالے،آدمی ایک انگلی سے مسمار کرسکتاہے،مگر اللہ تعالیٰ نے مکڑی کوحکم دیا کہ اس غارکے دھانے پرجالابُن دو، اس نے بُن دیا ،ابوجہل وہاں پہنچا،اب کھوجیوں کااصرار ہے کہ یہ قدم اندر گئے ہیں اورہماری ز ندگی بھرکے تجربے کا نچوڑ یہ کہتا ہے کہ یہ قدم اندر گئے ہیں، ابوجہل کہتا ہے تمہاری مت ماری گئی ہے، تم احمق ہو،تمہیں جالادکھائی نہیں دے رہا؟ ’’انہ أعتق من میلاد محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ جالادیکھو!لگتاہے کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے پہلے کاہے! کائنات کے دواعلیٰ ترین انسان تھے، اللہ نے ان کی کمزور ترین گھر کے ذریعے حفاظت کی، تو اللہ رب العزت تمہارے ان ظاہری وسائل کامحتاج نہیں۔ ۶۔جنگ خندق کاسبق ہمارے سامنے موجودہے، صحیح بخاری میں جنگ خندق کے واقعات موجود ہیں، صرف ایک واقعہ یعنی خندق کھودنا،جنگ خندق بظاہر ہماری کمزوری کی پہچان ہے،کیونکہ جب کفار نے جنگ احد میں زخم لگادیئے ،توانہوں نے سوچا کہ مسلمانوںکوہم نے بہت ماراہے، اب آخری اوربھرپوروارکریں گے، چنانچہ
Flag Counter