Maktaba Wahhabi

22 - 213
یہ ہے حدیث ہرقل جس کی شرح وتوضیح اور اس کے متعلق اہم علمی نکات اور حاصل ہونے والے دروس ونصائح آپ کو اس کتاب میں ملیں گے۔ بقول مفکر اسلام حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ : ’’ان دونوں حضرات(محدث العصر مولانا حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ اور فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ )کے مضامین (متعلق بحدیثِ ہرقل)کے بارے میں مجھ جیسے کم مایہ اور بے بضاعت کا کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے، تاہم اتنا ضرور عرض ہے کہ دونوں مضامین دقائق اور حقائق اور علوم و معارف کا ایسا گنجینہ اور علمی نکات ولطائف کا ایسا خزینہ ہے کہ شاید وباید،اس اعتبار سے یہ کتاب عوام وخواص،مدرسین اور دیگر اہل علم وتحقیق سب کیلئے نہایت مفید اور لائق مطالعہ ہے،علاوہ ازیں یہ سیرتِ طیبہ کا ایک ایسا دل آویز تذکرہ ہے جودو کافروں کے بیانات اور اعترافات پر مبنی ہے جو یقینا ’’الفضل ماشھدت بھا الأعداء‘‘ کےمصداق ہمارے آقا وپیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت اکملیت کے آئینہ دار ہے۔‘‘ (شرح حدیث ہرقل،طبع اول) اوربقول حافظ شاہد محمود حفظہ اللہ : ’’پہلاحصہ (کتاب ہذا) فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی شرح وتفسیرپر مشتمل ہے، جو انہوں نے جامع مسجد اہل حدیث بوہرہ پیر کراچی میں جمعہ کے آٹھ خطبات میں بیان فرمائی، اس شرح کاسب سے امتیازی پہلو یہ ہے کہ ایک طرف اگر حدیث ہرقل میں مذکور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور تعلیمات پربھرپور روشنی ڈالی گئی ہے ،تودوسری طرف انہی صفات وتعلیمات کی روشنی
Flag Counter