Maktaba Wahhabi

222 - 306
کے ساتھ صحیح سلوک نہیں کر تی۔وہ مجھے یہ کہہ کر ڈراتی رہتی ہے کہ اگر تو نے منہ کھولا یا اپنے باپ کو بتانے کی کوشش کی تو میں اسے کہہ کر تیری شادی اپنی مرضی سے کہیں طے کردوں گی اور تیرا باپ میری بات ٹال نہیں سکتا۔میں اس صورتحال میں کیاکروں؟براہ ِ کرم میری رہنمائی فرمائیے۔ جواب۔اے بیٹی!یہ آزمائش اور امتحان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے،وہ جس کو چاہتا ہے آزماتا ہے۔لیکن بیٹی!یادرکھنا،اس میں بہت بڑا جرم ہے۔تم صبر کرو اور اللہ سے دعا کرو،اللہ کوئی بہتر سبیل پیدا کردے گا۔اپنی والدہ کو بھی اچھی طریقے سے سمجھائیں کہ وہ اللہ کے عذاب سے ڈرے اور آپ پر ظلم نہ کرے،اسے بتاؤ کہ وہ (عَزِيزٌ ذُو انتِقَامٍ) ہے۔آپ بُرائی کابدلہ اچھائی سے دیں،ا س کے بُرے اخلاق کے مقابل حسن اخلاق کا مظاہرہ کریں،وہ آپ کے ساتھ بُرا سلوک کرے بھی تو آپ صلہ رحمی کریں۔ آپ اپنی دیگر بہنوں کو کہیں کہ وہ بھی آپ کی والدہ کو اچھے طریقے سے سمجھائیں،اسے بتائیں کہ ظلم قیامت کے دن انسان کے لیے اندھیرا ہوگا۔آپ اپنے والد سے علیحدگی میں پوری بات اچھے طریقے سے بیان کریں،خصوصاً جب وہ خوش ہو اور آپ کو علیحدگی میسر آجائے۔آپ اسے یہ بھی کہیں کہ وہ کبھی خود آپ کی باتوں کی خفیہ طریقے سے تصدیق کرلے۔اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنے والدین کی خدمت کریں اور ان کا پور ا خیال رکھیں۔اگر آپ یہ سمجھیں کہ آپ کا والد آپ کی بات نہیں سنے گا یا اس کی تصدیق نہیں کرے گا تو اپنے والد کے قریبی عزیزوں میں سے خصوصاً جو ان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہوں،کو واسطہ بنا کر اپنے والد کو پوری بات سنائیں،آپ اس کے سامنے پوری صورتحال اچھے انداز سے بیان کریں،وہ آپ کے والد کو ساراماجرا اچھے طریقے سے واضح کرے۔وہ اسے نصیحت کرے کہ وہ جھوٹ کی تصدیق نہ کرے اور ظلم کا تعاون چھوڑدے۔ اے بیٹی!ہم امید کرتے ہیں کہ یہ طریقہ اپنانے سے اللہ آپ کی آزمائش ختم کردے گا۔اس کا اصول یہ ہے کہ وہ تنگی کے بعد آسانیاں پیدا کرتاہے،اس کے ساتھ ساتھ عبادت اور اللہ سے دعا کثرت سے کیا کریں اور غم اور پریشانی سے اللہ کی پناہ طلب کریں۔ایسی دعائیں
Flag Counter