Maktaba Wahhabi

120 - 462
مالک عن نافع بایں الفاظ مروی ہے: ’’قال رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم لا تصوموا حتی تروا الھلال‘‘ (الحدیث) اسے ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’ھو فی الموطأ عن نافع و ابن دینار عن ابن عمر‘‘ یعنی موطأ میں یہ روایت نافع اور ابن دینار عن ابن عمر کے واسطہ سے مروی ہے جس سے وہ گویا یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ نافع کی متابعت ابن دینار نے بھی کی ہے یہ علاحدہ بات ہے کہ امام مالک نے ابن دینار کی روایت کو موطأ میں علاحدہ بیان کیا ہے۔ اسی طرح چند روایات کے بعد حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی جو روایت بواسطہ آدم ’’ثنا شعبۃ ثنا محمد بن زیاد‘‘ نقل کی ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں: ’’فإن غبّي علیکم الشھر فعدوا ثلاثین یعني عدوا شعبان ثلاثین‘‘ (رقم: ۲۱۴۷) اس روایت کو ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’یہ روایت صحیح ہے اور آدم نے شعبہ سے اسی طرح بیان کیا ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’الصحیح‘‘ (رقم: ۱۹۰۹)، میں آدم عن شعبہ ہی کے واسطہ سے اسے یوں بیان کیا ہے: ’’فعدوا شعبان ثلاثین‘‘ اور درمیان میں ’’یعنی‘‘ کا لفظ نہیں کہا تو یہاں امام دارقطنی رحمہ اللہ صحیح بخاری اور سنن کی اس روایت میں ایک باریک فرق بیان کرنا چاہتے ہیں وہ یہ کہ ’’فعدوا شعبان ثلاثین‘‘ کے الفاظ دراصل راوی کی تفسیر ہے نہ کہ یہ الفاظ بھی مرفوع ہیں۔ لیکن امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے مرفوع ہی ذکر کر دیا ہے، جس سے امام دارقطنی رحمہ اللہ کی دقتِ نظر اور جودتِ طبع کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ محدث ڈیانوی رحمہ اللہ نے اس اعتراض و الزام کا جو جواب ’’التعلیق المغنی‘‘ میں
Flag Counter