Maktaba Wahhabi

130 - 462
من القطع الصغیر مضموم إلی مجلد یشتمل علی عدۃ رسائل تبلغ ۳۲۵ ورقۃ بخطوط مختلفۃ‘‘[1] ظاہر ہے کہ کتاب ’’العلل‘‘ کا یہ مخطوط ناقص ہے۔ 4. امام ابو زرعہ رحمہ اللہ : اپنے زمانہ کے کبار حفاظِ حدیث میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ ’’العلل‘‘ پر کتابوں کا ذکر کرنے والوں نے ان کی کنیت ہی نقل کرنے پر اکتفا کی ہے، حالانکہ ابو زرعہ کی کنیت سے دس ایسے محدث ہیں، جن کا شمار حفاظِ حدیث میں ہوتا ہے اور وہ یہ ہیں: 1. ابو زرعہ المصری حیوۃ بن شریح م ۱۵۸ھ۔ 2. ابو زرعہ الدمشقی عبدالرحمان بن عمرو م ۲۸۱ھ۔ 3. ابو زرعہ رازی احمد بن حسین ۳۷۵ھ۔ 4. ابو زرعہ الرازی عبیداللہ بن عبدالکریم ۲۶۴ھ وقیل ۲۶۸ھ۔ 5. ابو زرعہ الاستراباذی احمد بن بندار بن محمد ۳۸۲ھ۔ 6. ابو زرعہ الدمشقی محمد بن عبداللہ بن عبداللہ ۳۶۰ھ۔ 7. ابو زرعہ الرازی روح بن محمد ۴۲۳ھ۔ 8. ابو زرعہ رحمہ اللہ الکشی محمد بن یوسف الجرجانی ۳۹۰ھ۔ 9. ابو زرعہ الیمنی محمد بن ابراہیم ۳۶۰ھ۔ 10. ابو زرعہ الجرجانی احمد بن حمید الصیدلانی۔ یہ امام یحییٰ بن القطان کے تلامذہ سے ہیں۔ تذکرہ نویسوں نے ان کا سنِ وفات ذکر نہیں کیا۔ یہ ہیں وہ دس حفاظِ حدیث جو ابو زرعہ کی کنیت سے مشہور ہیں۔ اب دیکھنا یہ
Flag Counter