Maktaba Wahhabi

201 - 462
روایات دو حالتوں سے خالی نہیں ہوں گی۔ 1 ’’المُدَبَّج‘‘ (یہ میم کے ضمہ دال کے فتح اور با کی تشدید اور آخر میں جیم کے ساتھ پڑھا گیا ہے) یہ وہ روایت ہوتی ہے، جس میں دو ہم عصر ایک دوسرے سے روایت کریں اور یہ سلسلہ صحابہ کرام، تابعین عظام اور اسی طرح تبع تابعین اور آخر سند میں بھی ہوتا ہو۔ جس کی چند امثلہ امام حاکم رحمہ اللہ نے ’’معرفۃ علوم الحدیث‘‘ (ص: ۲۱۵) میں دی ہیں۔ مثلاً عہدِ صحابہ کی مثال بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’حدثنا أبو العباس محمد بن یعقوب قال حدثنا الحسن بن علي بن عفان العامري قال ثنا أبو أسامۃ قال ثنا عبید اللّٰه بن عمر عن محمد بن یحيٰ بن حبان عن عبد الرحمٰن الأعرج عن أبي ھریرۃ عن عائشۃ رضی اللّٰه عنہا قال: فقدت النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم ذات لیلۃ من الفراش‘‘ اس کے بعد فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے بھی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت لی ہے۔ اسی طرح امام زہری کا سیدنا عمر بن عبدالعزیز سے اور سیدنا عمر بن عبدالعزیز کا امام زہری سے روایت کرنا ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کتاب المدبج میں اسی قسم کی روایات جمع کی ہیں۔ اس کا ذکر حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’تذکرۃ الحفاظ‘‘ (۳/۲۱۲) حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ’لسان المیزان‘‘ (۴/۶۷) اور شرح نخبۃ الفکر میں، علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے تدریب الراوی (ص: ۴۲۷) خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے تاریخ (۷/۲۳۴) میں اور علامہ القرطبی رحمہ اللہ نے ’’احکام القرآن‘‘ (۶/۶۲۵) میں کیا ہے۔ حافظ عراقی رحمہ اللہ کے قول کے مطابق اصولِ حدیث میں فن مدبج کا اضافہ سبب سے پہلے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کیا ہے۔[1] اور ان کی یہ کتاب ایک مبسوط جلد پر مشتمل ہے۔
Flag Counter