Maktaba Wahhabi

258 - 462
شیخ الکل، حضرت مولانا سید میاں نذیر حسین محدث دہلوی (م ۱۳۲۰ھ) مولانا شاہ نور علی محدث سہسرامی (م ۱۲۶۲ھ) تلمیذ شاہ اسحاق دہلوی، مولانا فرحت حسین (م ۱۲۷۴ھ)، مولانا شہود الحق عظیم آبادی، مولانا عنایت علی (م ۱۲۷۳ھ)، مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی مصنف ’’حسن البیان‘‘، مولانا محمد ابراہیم آروی (م ۱۳۲۳ھ)، مولانا رفیع الدین سکوانوی، مولانا ظہیر احسن شوق نیموی، صادقین صادق پور، مولانا سید سلیمان ندوی، مولانا سید عبدالحی اور ہمارے مولانا شمس الحق ڈیانوی سرِ فہرست ہیں۔ اس مقالے میں انہی مؤخر الذکر حضرت مولانا محمد شمس الحق محدث ڈیانواں اور ان کی خدماتِ حدیث کے متعلق کچھ اظہارِ خیال کرنا ہے۔ اس کم سواد کو نہ تو حضرت موصوف سے مصاحبت اور نہ ان کے تلامذہ و متوصلین سے مناسبت و مجالست کہ ان کے احوال و واقعات کا پتا لگایا جا سکے۔ صدافسوس کہ عظیم آباد کے اس عظیم محدث کے متعلق ان کے احبا و اقربا نے بھی کوئی قابلِ ذکر مواد نہیں چھوڑا۔ جن سے ان کی زندگی کے اوصاف و محاسن اجاگر ہو سکیں اور کسی بزرگ کے سوانح کی ترتیب کے لیے یہی اجزا ترکیب ہوتے ہیں۔ مگر افسوس کہ وہ نہ ہونے کے برابر ہیں اور جو بکھرے ہوئے آثارِ مرحوم اخبار ’’اہلِ حدیث‘‘ (امرتسر)، [1] مجلہ ’’برہان‘‘ (دہلی)، [2] ’’ترجمان‘‘ (دہلی) [3] اور ’’الاعتصام‘‘ (لاہور) [4] وغیرہ میں ہیں، جو ہمارے زیرِ نظر ہیں اور غنیمت ہیں، مگر انتہائی مختصر۔ بھلا جس شخصیت نے پوری ربع صدی حدیث کی خدمت میں صرف کر دی ہو، اخبار کے تین صفحات میں ان
Flag Counter