Maktaba Wahhabi

272 - 462
مساعیِ جمیلہ سے منصہ شہود پر آئیں۔ چنانچہ ’’سنن دارقطنی‘‘ کا ظہور پہلی بار آپ ہی کی تعلیقات سے ہوا، جس کی تفصیل ان شاء اللہ آیندہ آرہی ہے۔ امام ابن قیم رحمہ اللہ کی ’’تہذیب السنن‘‘ اور امام منذری رحمہ اللہ کی ’’تلخیص السنن‘‘ بھی پہلی بار آپ کے کتب خانہ کے نسخوں سے ’’غایۃ المقصود‘‘ کے حاشیہ میں شائع ہونا شروع ہوئی تھی، مگر ع آں قدح بشکست وآں ساقی نماند اس کے علاوہ امام بخاری رحمہ اللہ کی ’’خلق افعال العباد‘‘، علامہ ذہبی رحمہ اللہ کی ’’کتاب العرش والعلو ۔۔۔‘‘ بھی آپ ہی کے کتب خانہ کے اصل نسخوں کے مطابق پہلی بار ’’اعلام اہل العصر‘‘ کے ہمراہ ۱۳۰۶ھ میں طبع ہوئیں۔ (’’برہان‘‘ دہلی و اشتہار کتبِ ملحقہ اعلام) اسی طرح بخاری رحمہ اللہ کی ’’التاریخ الصغیر‘‘ اور ’’الضعفاء الصغیر‘‘ اور امام نسائی رحمہ اللہ کی ’’کتاب الضعفاء والمتروکین‘‘ بھی آپ ہی کی توجۂ خاص سے پہلی بار طبع ہوئی۔ جس کا اظہار مولانا محمد محی الدین إلٰہ آبادی مرحوم نے خاتمۃ الطبع میں فرمایا ہے، بلکہ ان تینوں کتابوں پر بعض مشکل مقامات کی توضیح و تصحیح سے متعلقہ حواشی بھی پائے جاتے ہیں۔ اسی طرح امام بخاری رحمہ اللہ کی ’’الادب المفرد‘‘ جو کہ مطبع خلیلی میں طبع ہوئی اور اس پر بھی محدث ڈیانوی کے بعض توضیحی نوٹس ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی شہرۂ آفاق کتاب ’’التلخیص الحبیر‘‘ کی طباعت کا پہلی بار انتظام مولانا تلطف حسین رحمہ اللہ نے آپ ہی کے حکم سے کیا۔ جیسا کہ انھوں نے ’’التلخیص‘‘ کے خاتمہ الطبع (ص: ۴۱۶) میں صراحت کی ہے۔ مولانا بنارسی نے لکھا ہے: ’’حیدر آباد کے معروف مطبع دائرۃ المعارف کے آپ رکن تھے۔
Flag Counter