Maktaba Wahhabi

279 - 306
نہیں کہ اسلام کیا ہے؟اسلامی تعلیمات کن سنہری اصولوں کا نام ہے اور اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین اوررہنمائی کس کو کہتے ہیں؟ افسوس صد افسوس کہ ایسے دانشور دینی تعلیمات کو جاننے کی بھی زحمت گوارا نہیں کرتے ہیں۔میں ایسے ہی ایک کردار سے قارئین کو آگاہ کرناچاہوں گا۔ میں چند سال قبل اپنے ایک عزیز کی ملاقات کے لیے ان کے گھر کی طرف جارہا تھا۔جب گلی کے موڑ پر پہنچا تو کونے والے گھر سے میاں بیوی کی لڑائی کی آوازیں بلند ہورہی تھیں۔نہ چاہتے ہوئے بھی مجھے ان کی آواز سننا پڑ رہی تھی۔یہ رمضان المبارک کابابرکت مہینہ تھا اور صبح کے سات یاآٹھ بجے کا وقت تھا۔ماہ ِ مقدس کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی گالی گلوچ سے کام لے رہے تھے اور غلیظ زبان استعمال کررہے تھے کہ خاوند نے طیش میں آکر اپنی بیوی کو مندرجہ ذیل الفاظ کی پوری گردان سنا ڈالی: ’’توں میری ماں،توں میری بہن‘‘ ’’میں تینوں ہتھ لانواں تے اپنی ماں نوں ہتھ لانواں‘‘ مجھے بہت افسوس ہوا کہ اس نے اپنی بیوی سے ظہار کرلیاہے،رمضان المبارک کے روزے پورے کرنے کے بعد اسے مزید ساٹھ(60) روزے مسلسل رکھنا ہوں گے یاپھر ساٹھ(60) مساکین کو کھانا کھلانا ہوگا۔پہلے تو میں نے سوچا کہ اس آدمی کو گھر سے باہر بلا کر کچھ عرض کردوں کہ تم کیسے عجیب آدمی ہو کہ نہ ہی رمضان المبارک کا کچھ احترام تمہارے دل میں ہے اور نہ ہی رشتوں ناتوں کی پاسداری کا کوئی خیال ہے؟مگر اس وقت محاذ گرم تھا اور میاں بیوی ایک دوسرے کے خلاف انتہائی کامیابی سے مورچہ زن تھے،وہ تہذیب کی تمام حدیں پھلانگ کرایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کررہے تھے،لہذا میں نے چلتے رہنے میں ہی عافیت سمجھی کہ یہاں رکنا تو اپنے روزے کو خراب کرنے کے مترادف ہوگا۔ میں نے اپنے عزیز سے سارا ماجرا بیان کردیا اور اسے کہا کہ یہ لوگ آپ کے گھر کے قریب رہتے ہیں،آپ انہیں جاکر سمجھائیں کہ اس آدمی نے اپنی بیوی سے ظہار کرلیا ہے،جس کی سزایہ ہے کہ وہ ایک گردن یعنی غلام آزاد کرے جو کہ اب میسر نہیں،پھراگلا مرحلہ یہ ہے کہ وہ
Flag Counter