Maktaba Wahhabi

280 - 306
دو ماہ کے مسلسل روزے رکھے اور اگر یہ ممکن نہ ہوتو ساٹھ(60) مساکین کو کھانا کھلائے اور یہ کفارہ اپنی بیوی کے پاس جانے سے پہلے پہلے ادا کرے۔ میرے عزیز نے میری طرف ہنس کر دیکھا اور کہنے لگا کہ ’’آپ کن روزوں کی بات کررہے ہیں؟یہ دونوں میاں بیوی تو ہر تیسرے دن آپس میں جھگڑا اور گالی گلوچ کرتے ہیں اور اس آدمی کا سب سے پہلا کلام یہ ہوتا ہے کہ ‘‘توں میری ماں،تو میری بہن ’’یہ تو کئی دفعہ ایسا کرچکا ہے۔’‘میں نے عرض کیا کہ کیا اس کوظہار کے شرعی حکم کاعلم ہے؟تو میرے عزیز نے جواب دیا کہ اس کو کئی دفعہ بتایا گیا ہے مگر وہ کہتا ہے‘‘میں نے کون سے دل سے کہا ہے؟میں اوپر اوپر سے کہتا ہوں، بھلا اس طرح کہنے سے وہ کوئی میری ماں اور بہن تو نہیں بن جاتی کہ میرے لیے اس کے قریب جانا صحیح نہ ہو،آپ اپنا مسئلہ اپنے پاس رکھو،ہمارا رشتہ اتناکچا نہیں ہے۔ ’’مجھے شاعر کا یہ شعر یادآیا: صبر،خودداری،دلیری،حق پرستی اب کہاں رکھ لیا اچھا سااک نام اور مسلماں ہوگئے
Flag Counter