Maktaba Wahhabi

97 - 306
ڈگریاں اعلیٰ نمبروں پر مشتمل ہوں، آنکھیں موٹی اور آنکھ کی پتلی کالی ہو،اعلیٰ اور اچھے خاندان سے تعلق ہو، کھانے پکانے اور کام کاج کی ماہر ہو، فرمانبردار اور سلیقہ شعار ہو، جسم متوازن رکھ کر چلتی ہو(اور چار دیگر شروط جو میں صفحہ قرطاس کی زینت نہیں بنا سکتا ) استاد محترم کہنے لگے کہ وہ ہمیں پریشان بھی کرتا کہ اس طرح کی لڑکی تلاش کرو مگر ہم دست بستہ معافی مانگ لیتے اور اسے سمجھاتے کہ ہوش کے ناخن لو، اتنی شروط کس خوش بخت میں پائی جا سکتی ہیں؟ مگر تمام باتیں بے سود ثابت ہوئیں۔ استاد محترم فرماتے ہیں کہ تکمیل تعلیم کے بعد ہم میدان عمل میں مصروف ہو گئے۔ چند سالوں کے بعد اس سے ملاقات ہوئی تو میں نے پوچھاکہ آپ کے معیار کی شہزادی ملی یا نہیں ؟ وہ کہنے لگا کہ ملی تو نہیں البتہ میں ابھی کوشش کر رہا ہوں اور میں نے ایک شرط ایم اے یا بی ے والی ختم کردی ہے۔ میٹرک یا ایف اے سے بھی گزارا چلے گا۔ استاد محترم کہتے ہیں کہ میں نے پھر بھی سمجھایا مگر بے سود، کچھ عرصہ کے بعد ملاقات ہوئی تو پوچھنے پر پتہ چلا کہ کوئی پری پیکر معیار انتخاب پر پوری تو نہیں اتر سکی البتہ چند شرطیں اور کم کردی گئی ہیں۔ فرماتے ہیں کہ کئی سال گزرنے کے بعد یہ دوست ملنے کے لیے آئے۔ تھکا تھکا چہرہ اداس اداس آنکھیں اور پریشانی میں مبتلا، میں نے پوچھا کہ اللہ خیر کرے ہمارے بھائی کو کیا ہوا؟ کہنے لگا کہ میں تھک چکا ہوں، عمر عزیز کا بہترین حصہ اسی انتطار میں گزار چکا ہوں کہ کوئی دلربا تخت دل پر ملکہ عالیہ بن کر رونق افروز ہو مگر ایسا نہیں ہوا۔استاد محترم کہنے لگے کہ میں تو تمھیں کب سے کہہ رہا ہوں کہ یہ کڑی شرطیں ختم کردو، کہتے ہیں کہ وہ جھٹ سے بولا، اب صرف ایک ہی شرط باقی ہے اس کے علاوہ سب ختم کردی ہیں، استاد محترم نے پوچھا وہ کون سی ؟ کہا ’’ صرف عورت ہونی چاہیے۔‘‘ ہمارے ایک جاننے والے بھی اسی بخار میں مبتلا ہیں اور ان کے ہاں بھی کچھ ایسی ہی شروط کامیاب شریک حیات کے لیے ضروری ہیں۔ مجھے جب انھوں نے کئی دفعہ کہا کہ میں ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں جو فلاں شروط پر پوری اتر سکے تو چند ایک دفعہ تو میں سن کر خاموش رہا مگر جب انھوں نے بار بار مجھ سے تذکرہ کیا تو میں نے بڑے احترام سے عرض کیا کہ ایسی لڑکی تو آرڈر پر ہی بنوانا پڑےگی۔۔۔جو عورتیں مالک کائنات نے پیدا کی ہیں ان
Flag Counter