Maktaba Wahhabi

161 - 462
ابھی ہم کر آئے ہیں کہ محدثین نے ان کی تصحیح و تضعیف اور جرح و توثیق پر اعتماد کیا ہے اور ان کا شمار ان ائمہ جارحین میں قطعاً نہیں ہوتا، جنھیں تشدد یا تساہل سے متصف کیا گیا ہے۔ تاہم علامہ سخاوی رحمہ اللہ کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ امام ابن حبان رحمہ اللہ کی طرح وہ بھی مجہول العدالت کو ثقہ کہتے ہیں۔ ان کے الفاظ ہیں: ’’وعبارۃ الدارقطني من روی عنہ ثقتان فقد ارتفعت جھالتہ وتثبت عدالتہ‘‘ (فتح المغیث) اس کے بعد انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ان کے اس مسلک کی وضاحت ان کی سنن سے بھی ہوتی ہے، جسے انھوں نے ’’کتاب الدیات‘‘ میں ذکر کیا ہے اور وہ عبارت یہ ہے: ’’وارتفاع اسم الجھالۃ لہ عنہ أن یروي عنہ رجلان فصاعدا فإذا کان ھذہ صفتہ ارتفع عنہ اسم الجھالۃ وصار حینئذ معروفاً‘‘[1] علامہ سخاوی رحمہ اللہ کے بعد امام موصوف کی طرف اس مسلک کی نسبت ’’الرفع والتکمیل‘‘، ’’قواعد التحدیث‘‘ وغیرہ کتب میں بھی ملتی ہے، جو فتح المغیث ہی سے ماخوذ ہے۔ لیکن یہ بات محلِ نظر ہے، حقائق اس کا انکار کرتے ہیں، علامہ سخاوی رحمہ اللہ نے معلوم نہیں امام دارقطنی رحمہ اللہ کی کس کتاب سے یہ عبارت نقل کی ہے اور پھر اس عبارت کی تائید میں ’’کتاب الدیات‘‘ کی جس عبارت کی طرف انھوں نے اشارہ کیا ہے، اس کے الفاظ ہم ابھی نقل کر چکے ہیں۔ اس کا مفہوم تو صرف یہ ہے کہ ’’جب دو
Flag Counter