Maktaba Wahhabi

169 - 462
ہے، جیسا کہ اسماعیل بن عیاش ہیں کہ ان کی احادیث کو جمہور نے جب کہ وہ اہلِ حجاز سے روایت کریں، ضعیف کہا ہے، چنانچہ علامہ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’إسماعیل بن عیاش أبو عتبۃ الحمصي شیخ الشامیین لیس بالقوي وحدیثہ عن الحجازیین منکر‘‘[1] یا جیسے ابن جریج جب اہلِ بصرہ سے روایت کرتے ہیں تو وہ روایت معلول ہوتی ہے، جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے تصریح کی ہے۔[2] 3. کبھی اختلافِ جرح کا سبب اجتہاد کے بدل جانے کی بنا پر ہوتا ہے، علامہ لکھنوی رحمہ اللہ رقم طراز ہیں: ’’وقد یکون الاختلاف لتغیر اجتھادہ کما ھو أحد الاحتمالین في قول الدارقطني في الحسن بن عفیر أنہ منکر وفي موضع آخر أنہ متروک‘‘[3] 4. کبھی اختلاف کا سبب یہ بھی ہوتا ہے کہ محدثین کسی ایک راوی پر ایک حکم لگاتے ہیں، لیکن حدیث میں اس کے ساتھ دوسرے راویوں کی موافقت و مخالفت کے اعتبار سے اس پر دوسرا حکم لگاتے ہیں۔ محمد بن عبدالرحمان بن ابی لیلیٰ سے متعلق الفاظِ جرح میں جو اختلاف ’’سنن دارقطنی‘‘ میں مذکور ہے، اسی نوعیت کا ہے۔ چنانچہ امام دارقطنی کی رائے اس کے متعلق یہی ہے کہ وہ صدوق سییٔ الحفظ ہے۔ چنانچہ سنن (ص: ۴۶) میں ’’طہارتِ منی‘‘ پر بحث کرتے ہوئے حضرت عبداللہ بن عباس کی حدیث کے تحت فرماتے ہیں:
Flag Counter