Maktaba Wahhabi

192 - 462
فرمودات کا مجموعہ ہے۔[1] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے قول کے مطابق انھوں نے اس فن پر دو کتابیں لکھیں ہیں: ’’مشتبہ النسبہ‘‘ اور دوسری ’’مشتبہ الأسماء‘‘ جس کا نام ’’المؤتلف والمختلف في أسماء نقل الحدیث‘‘ ہے۔ حافظ عبدالغنی اول الذکر کے مقدمہ میں فرماتے ہیں: ’’أما بعد فإني لما صنفت کتابي في مؤتلف أسماء المحدثین ومختلفھا فنظرت فإذا من ینسب منھم إلی قبیلۃ أو بلدۃ أو صنیعۃ قد یقع فیہ من التصحیف والتحریف فیہ مثل ما یقع في التحریف في الأسماء والکنیٰ التي حواھا کتاب المؤتلف والمختلف الذي تقدم تصنیفي إیاہ قبل ھذا الکتاب وغیرھ، فاستخرت اللّٰه تعالیٰ وألفت کتاباً في المنسوب منھم إلی قبیلۃ أو بلدۃ أو صنیعۃ یشتبہ انتسابہ في الحظ ویفترق في اللفظ والمعنیٰ علی من لیس لہ بذلک وعلم ولا لہ بہ درایۃ إلخ‘‘[2] امام عبدالغنی کی یہ دونوں کتابیں سب سے پہلے مولانا محمد محی الدین الزینی کے اہتمام سے ۱۳۲۷ھ میں مطبع انوار احمدی الٰہ آباد الہند سے شائع ہوئی ہیں۔ امام دارقطنی کی کتاب کا اختصار اور اس پر نقد و تبصرہ حافظ عبداللہ بن علی الرُشاطی (م ۵۴۲ھ) نے کیا، جس کا نام ’’الإعلام بما في المؤتلف والمختلف للدارقطني من الأوھام‘‘ رکھا۔
Flag Counter