Maktaba Wahhabi

195 - 462
ہے۔ علامہ الکتانی فرماتے ہیں: ’’فذیلہ بما فاتہ أو تجدد بعدہ وھو ذیل مفید في قدر ثلثی الأصل قال الذھبي وھو منبيء بإمامتہ وحفظہ‘‘[1] یہ ذیل مع فہرست سات ضخیم جلدوں میں جامعہ ام القریٰ سے شائع ہوا ہے۔ اس کے بعد حافظ جمال الدین ابن الصابونی (۶۸۰ھ) اور حافظ منصور بن سلیم (۶۷۳ھ) نے اس پر ایک ذیل لکھا، اسی طرح حافظ مغلطائی (۷۶۳ھ) نے بھی ایک ذیل لکھا، جس میں شعرا کے اسماء و انساب کا بھی ذکر کیا ہے، لیکن اس میں اکثر اوہام ہیں، جیسا کہ علامہ الکتانی نے تصریح کی ہے۔ اسی موضوع پر حافظ ذہبی نے ایک کتاب ’’المشتبہ في أسماء الرجال‘‘ لکھی جو ۱۸۶۳ء میں لندن سے شائع ہو چکی ہے، لیکن مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ الفاظ کا ضبط چونکہ قلم ہی سے کیا گیا ہے بنا بریں اس میں اکثر غلطیاں پائی جاتی ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بعد میں اس پر استدراک لکھا، جس کا نام ’’تبصیر المنتبہ في تحریر المشتبہ‘‘ رکھا، علامہ سیوطی تدریب الراوی میں فرماتے ہیں: ’’فجاء شیخ الإسلام أبو الفضل ابن حجر فألف تبصیر المنتبہ بتحریر المشتبہ فضمہ وحررہ وضبطہ بالحرف واستدرک ما فاتہ في مجلد ضخم وھو أجل کتب ھذا النوع‘‘ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی اس کتاب کا قلمی نسخہ علامہ سورتی رحمہ اللہ کے کتب خانہ اور بانکی پور اور رام پور کی لائبریری میں موجود ہے، لیکن اب وہ چار جلدوں میں مصر سے طبع ہو چکی ہے۔
Flag Counter