Maktaba Wahhabi

194 - 462
امام حمیدی رحمہ اللہ کا قول اس کتاب کی اہمیت سے متعلق پہلے گزر چکا ہے، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس کے متعلق فرماتے ہیں: ’’ثم جمع الجمیع أبو نصر ابن ماکولا في کتاب الإکمال واستدرک علیھم في کتاب آخر فجمع فیہ أوھامھم وبینھا وکتابہ من أجمع من جمع في ذلک وھو عمدۃ کل محدث بعدہ‘‘[1] علامہ الکتانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ھو في مجلدین في غایۃ الإفادۃ وعلیہ اعتماد المحدثین وما یحتاج الأمیر أبو نصر معہ إلی فضیلۃ أخری‘‘[2] اسی طرح مؤرخ ابن خلکان رحمہ اللہ نے بھی ذکر کیا ہے کہ یہ کتاب الفاظ کے ضبط اور مقید کرنے میں انتہائی سود مند ہے۔ محدثین نے اس پر اعتماد کیا ہے اور اس جیسی اور کوئی کتاب نہیں۔ نیز امیر کے فضل و مرتبت کے لیے یہی کتاب کافی ہے، جس سے ان کے وسعتِ علم، کثرتِ اطلاع اور ضبط و اتقان کا پتا چلتا ہے۔ امیر ابن ماکولا کی کتاب شیخ عبدالرحمان المعلمی کی تحقیق سے سات جلدوں میں طبع ہوئی ہے۔ شیخ المعلمی نے اس پر مبسوط مقدمہ لکھا ہے اور اس فن کا خوب تعارف کروایا ہے۔ امیر ابن ماکولا نے امام دارقطنی، امام عبدالغنی اور خطیب کی کتابوں میں جو اغلاط و اوہام تھے، انھیں ’’تہذیب مستمر الأوھام‘‘ کے نام سے جمع کیا ہے۔ یہ کتاب بھی زیورِ طبع سے آراستہ ہو گئی ہے۔ امیر ابن ماکولا کی الاکمال پر حافظ معین الدین رحمہ اللہ ابوبکر محمد بن عبدالغنی المعروف بابن نقطہ (م ۶۲۹ھ) نے ذیل لکھا
Flag Counter