Maktaba Wahhabi

126 - 702
جگہ جمع نہ ہو پائیں ۔ میں نے اس کتاب میں شیعہ کی ضلالت و جہالت سے متعلق جو کچھ ذکر کیا ہے وہ ان معلومات کے مقابلہ میں مشتے نمونہ ازخروارے کا مصداق ہیں جو میں شیعہ کے متعلق رکھتا ہوں ۔ علاوہ ازیں شیعہ میں اور بھی بہت سے نقائص ہیں جن کو میں بھی نہیں جانتا۔ شیعہ کے ساتھ ہمارا طرز عمل یہ ہے کہ ہم کتاب ہذا کے مصنف ابن المطہر اور اس کے نظائر و امثال کے سامنے ان کا وہ سلوک پیش کرتے ہیں جو انھوں نے امت کے سلف اور خلف کے ساتھ روا رکھا۔ شیعہ کا یہ کمال کیا کم ہے کہ انھوں نے انبیاء کے بعد کرہ ارضی پر بسنے والوں میں سے افضل الاوّلین والآخرین؛ جنہیں اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی بھلائی کے لیے ہی پید اکیا تھا؛ یعنی صحابہ رضی اللہ عنہم پر افتراء پردازی کا بیڑا اٹھایااور ان کے نیک اعمال کو افعال قبیحہ ثابت کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔ ان پر بڑے بڑے بہتان گھڑے۔ دوسری طرف فرق ہائے ضالہ کے سرخیل یعنی شیعہ کو؛جو کئی فرقوں میں منقسم ہیں ، مثلاً امامیہ، زیدیہ اور غالی شیعہ وغیرہ؛ اس کائنات ارضی کی چیدہ و برگزیدہ مخلوق ثابت کرنے کی کوشش کی۔ اﷲجانتا ہے کہ جتنے فرقے بھی اسلام کی طرف منسوب ہیں ان میں کوئی فرقہ بھی بدعت و ضلالت کے باوجود شیعہ سے بڑھ کر جاہل، کاذب اور ظالم ہے نہ ہی کفر و فسق اور عصیان سے قریب تر اور ایمانی حقائق سے بعید تر ہے۔ شیعہ پوری امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تکفیر و تضلیل کرتے ہیں اوراپنے متعلق کہتے ہیں کہ صرف شیعہ ہی حق پر اوراللہ تعالیٰ کی پسندیدہ و چنیدہ مخلوق ہیں ۔ اور یہ ضلالت پر کبھی جمع نہیں ہو سکتے۔ گویا شیعہ سب بنی نوع انسان سے اعلیٰ و اولیٰ ہیں ۔ شیعہ کی مثال یوں ہے جیسے کوئی شخص ایسی جگہ جائے جہاں بہت سی بکریاں ہوں ۔ اور بکریوں کے مالک سے کہے کہ مجھے قربانی کے لیے بہترین بکری دو۔ بکریوں کامالک یوں کرے کہ ایک بدترین لنگڑی لولی بیمار بکری کی جانب اشارہ کرکے کہے کہ یہ سب سے عمدہ بکری ہے۔ اس کے سوا کوئی بکری قربانی کے لائق ہی نہیں ۔جب کہ باقی بکریاں ؛بکریاں ہی نہیں بلکہ واجب القتل خنزیر ہیں ۔پس صرف اسی لولی لنگڑی بکری کی قربانی ہوسکتی ہے۔ احادیث صحیحہ میں آیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس شخص نے مومن کو منافق سے بچا لیا۔ اﷲتعالیٰ بروز قیامت اس کے گوشت کو جہنم کی آگ سے بچائے گا۔‘‘[1] یہ روافض یا تو جاہل ہوتے ہیں یا منافق۔ یہ ہر گز ممکن نہیں کہ کوئی رافضی یا جہمی منافق نہ ہو یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے جاہل نہ ہو۔ شیعہ میں ایک شخص بھی ایسا نہیں ہوتا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کو جانتا اور ان کو مانتا بھی ہو۔ ارشادات نبویہ سے شیعہ کا فرار اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر افتراء پردازی صرف اسی شخص سے پوشیدہ رہتی ہے جو جہالت
Flag Counter