Maktaba Wahhabi

80 - 702
’’ کیا وہ لوگ جنھوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا، انھوں نے گمان کر لیا ہے کہ ہم انھیں ان لوگوں کی طرح کر دیں گے جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے؟ ان کا جینا اور ان کا مرنا برابر ہو گا؟ برا ہے جو وہ فیصلہ کر رہے ہیں ۔‘‘ ان کے علاوہ بھی بہت ساری آیات ہیں ۔ [مختلف چیزیں برابر نہیں ہوسکتیں :] پس یہ اس بات کی دلیل دو مختلف چیزوں پرایک برابرایک سا حکم لگانا وہ برائی ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے اپنی تنزیہ و تقدیس بیان کی ہے۔ اوریہ ایسی برائی ہے جس کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرنا جائز نہیں ہے۔ اور جو کوئی اس کو جائز کہتا ہے؛ در حقیقت وہ ایسی بدی اور برائی کو جائز کہہ رہا ہے جس کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرنا کسی بھی جائز نہیں ۔ بیشک اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ کَالْمُجْرِمِیْنَ ﴾(القلم:۳۵) ’’تو کیا ہم فرماں برداروں کو جرم کرنے والوں کی طرح کردیں گے؟۔‘‘ یہ انکاریہ سوال ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ان دونوں چیزوں کو برابر کرنا ایک برائی ہے؛ اور یہ ہرگز جائز نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے متعلق ایسی بدگمانی رکھی جائے۔بھلے یہ دونوں کام اللہ تعالیٰ کے لیے برابر ہوں ؛ او ران میں سے کوئی ایک کام کرنا اللہ تعالیٰ کے حق میں جائز بھی ہو۔ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿سَائَ مَا یَحْکُمُوْنَo﴾ ’’ برا ہے جو وہ فیصلہ کر رہے ہیں ۔‘‘ یہ فرمان دلالت کرتا ہے کہ: یہ انتہائی برا حکم ہے؛ اور برا حکم ہی وہ ظلم ہے جسے اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرنا جائز نہیں ہے۔ تو اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ ان چیزوں سے بری اور پاک ہیں ۔ اور جو کوئی کہتا ہے کہ: اللہ تعالیٰ دو مختلف چیزوں کے مابین برابری کرتے ہیں ؛ تو وہ انتہائی براحکم اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرتا ہے۔ ایسے ہی دو متماثل چیزوں میں سے ایک کو فضیلت دینے کا معاملہ بھی ہے۔ بلکہ دو متماثل چیزوں کے مابین برابری کرنا؛ اوردو مختلف چیزوں میں سے کسی ایک کو فضیلت دینا؛ وہ عدل اور بہترین حکم ہے جس سے اللہ تعالیٰ موصوف ہیں ۔ ظلم کا مطلب ہے: کسی چیز کو اس کی جگہ سے ہٹا کر دوسری جگہ رکھ دینا۔جب روشنی اور اندہیرے کو برابر کر دیا جائے؛ اور نیکوکار اور بدکار کو برابر کردیا جائے۔مسلمان اورمجرم کو برابر کردیں ؛ تویہی ظلم اوربہت برا حکم ہے۔ جس سے اللہ تعالیٰ نے اپنی تنزیہ و تقدیس بیان کی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ اَفَحُکْمَ الْجَاہِلِیَّۃِ یَبْغُوْنَ وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰہِ حُکْمًا لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ ﴾[المائدۃ:۵۰] ’’پھر کیا وہ جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں اور اللہ سے بہتر فیصلہ کرنے والا کون ہے، ان لوگوں کے لیے جو یقین
Flag Counter