Maktaba Wahhabi

263 - 702
داخل ہو گا۔‘‘[1] اور فرمایا: ’’جس کا آخری کلام لا الہ الا اللّٰہ ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘[2] پورا قرآن اس توحید کی تحقیق سے اور اس کی طرف دعوت دینے سے معمور ہے اور بتلاتا ہے کہ نجات و فلاح اسی توحید پر منحصر ہے اور اخروی سعادت اسی توحید سے ملے گی اور یہ بات بھی معلوم ہے کہ اس توحید کی تحقیق میں لوگ باہم متفاضل ہیں ۔ اس توحید کی حقیقت پورے دین کو خالص اللہ کے لیے کرنا ہے۔ اسی توحید میں فنا ہونا بقا سے ملا ہوا ہے وہ یہ کہ تو اپنے دل میں الہٰیت حق کو ثابت کرے اور ماسوا کی الہٰیت کی نفی کرے۔ یوں تو اپنے دل میں نفی اور اثبات کو جمع کرے اور کہے لا الہ الا اللہ۔ پس نفی یہ فنا ہے اور اثبات یہ بقاء ہے اور اس کی حقیقت یہ ہے کہ تو اس کی عبادت کے ذریعے اس کے ماسوا کی نفی کرے اور اس کی محبت سے ماسوا کی محبت کی نفی کرے، اس سے پناہ مانگ کر اس کے ماسوا سے استعاذہ کی نفی کرے، اس سے ڈر کر ماسوا کے ڈر کی نفی کرے، اس کی طاعت سے ماسوا کی طاعت کی نفی کرے۔ اسے موالات کر کے ماسوا سے موالات کی نفی کرے۔ اسی طرح اس سے سوال کر کے ماسوا سے سوال کرنے کی، اس پر توکل کر کے ماسوا پر توکل کرنے کی خود کو اس کے سپرد کر کے ماسوا کی طرف تفویض کی، اس کی طرف انابت کر کے ماسوا کی طرف انابت کی، اسے حاکم بنا کر ماسوا کو حاکم بنانے کی اور اسی کے آگے اپنے جھگڑے پیش کر کے ماسوا کی طرف جھگڑا لے جانے کی نفی کرے۔ صحیحین میں مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تہجد میں جب نماز کو کھڑے ہوتے تھے اور ایک روایت میں ہے کہ تکبیر کہنے کے بعد یہ دعا مانگا کرتے تھے: ((اَلَلّٰہُم لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ قَیِّمُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْہِنَّ،َّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ نُوْرُالسَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْہِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ الْحَقُّ،وقَولُکَ الْحَقُّ وَوَعْدُکَ الْحَقُّ، وَلِقَاؤُکَ حَقٌّ، وَالْجَنَّۃُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ،وَالنَّبِیُّوْنَ حَقٌّ، وَّمُحَمَّدٌ حَقٌّ، وَ السَّاعَۃُ حَقٌّ۔اَللّٰہُمَّ لَکَ اَسْلَمْتُ، وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ، وَ بِکَ اٰمَنْتُ،وَاِلَیْکَ اَنَبْتُ، وَبِکَ خَاصَمْتُ،وَاِلَیْکَ حَاکَمْتُ فَاغْفِرْلِیْ فَإِنَّہٗ لَآ یغفر الذنوبَ اِلَّا اَنْتَ)) [بخاری568، مسلم:769] ’’اے اللہ! سب تعریف تیری ہی ہے، تو زمین اور آسمانوں کو اورجو ان میں ہے ان کو تھامنے والا ہے اور سب تعریف تیری ہی ہے تو آسمانوں اور زمین کا اور جو ان میں ہے ان سب کا نور ہے، سب تعریف تیری ہی ہے تو حق ہے، تیری بات حق ہے، تیرا وعدہ حق ہے، تیری ملاقات حق ہے، جنت حق ہے، جہنم حق ہے، انبیاء حق
Flag Counter