Maktaba Wahhabi

318 - 702
ارد گرد ہے اور اللہ پاک ہے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿فَلَمَّآ اَتٰہَانُوْ دِیَ یٰمُوْسٰیo اِنِّیْٓ اَنَا رَبُّکَ﴾ (طٰہٰ: ۱۱۔۱۲) ’’تو جب وہ اس کے پاس آیا تو اسے آواز دی گئی اے موسیٰ! بے شک میں ہی تیرا رب ہوں ۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿فَلَمَّآ اَتٰہَا نُوْدِیَ مِنْ شَاطِیِٔ الْوَادِ الْاَیْمَنِ فِی الْبُقْعَۃِ الْمُبٰرَکَۃِ مِنَ الشَّجَرَۃِ﴾ (القصص: ۳۰) ’’ تو جب وہ اس کے پاس آیا تو اسے اس بابرکت قطعہ میں وادی کے دائیں کنارے سے ایک درخت سے آواز دی گئی۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ نَادَیْنٰہُ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ الْاَیْمَنِ﴾ (مریم: ۵۲) ’’اور ہم نے اسے پہاڑ کی دائیں جانب سے آواز دی۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ہَلْ اَتٰکَ حَدِیْثُ مُوْسٰیo اِِذْ نَادَاہُ رَبُّہٗ بِالْوَادِی الْمُقَدَّسِ طُوًیo﴾ (النازعات: ۱۶) ’’کیا تیرے پاس موسیٰ کی بات پہنچی ہے؟ جب اس کے رب نے اسے مقدس وادی طویٰ میں پکارا‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ مَا کُنْتَ بِجَانِبِ الطُّوْرِ اِذ ْنَادَیْنَا﴾ (القصص: ۴۶) ’’اور نہ تو پہاڑ کے کنارے پر تھا جب ہم نے آواز دی۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ یَوْمَ یُنَادِیْہِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَکَآئِ یَ الَّذِیْنَ کُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَo﴾ (القصص: ۶۲) ’’اور جس دن وہ انھیں آواز دے گا، پس کہے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جو تم گمان کرتے تھے؟‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ یَوْمَ یُنَادِیْہِمْ فَیَقُوْلُ مَاذَآ اَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِیْنَo﴾ (القصص: ۶۵) ’’اور جس دن وہ انھیں آواز دے گا، پس کہے گا تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا؟‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ نَادٰیہُمَا رَبُّہُمَآ﴾ (الاعراف: ۲۲) ’’اور ان دونوں کو ان کے رب نے آواز دی۔‘‘ پس جو اس بات کا قائل ہے کہ رب تعالیٰ ازل سے ابد تک منادی ہے تو اس نے قرآن اور عقل دونوں کی مخالفت کی
Flag Counter