Maktaba Wahhabi

324 - 702
اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اَوَ لَمْ یَہْدِ لِلَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْاَرْضَ مِنْ بَعْدِ اَہْلِہَآ اَنْ لَّوْنَشَآئُ اَصَبْنٰہُمْ بِذُنُوْبِہِمْ وَ نَطْبَعُ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ فَہُمْ لَا یَسْمَعُوْنَo﴾ (الاعراف: ۱۰۰) ’’اور کیا ان لوگوں کی رہنمائی جو زمین کے وارث اس کے رہنے والوں کے بعد بنتے ہیں ، اس بات نے نہیں کی کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کی وجہ سے انھیں سزا دیں اور ہم ان کے دلوں پر مہر کر دیتے ہیں تو وہ نہیں سنتے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ لَوْاَنَّا کَتَبْنَا عَلَیْہِمْ اَنِ اقْتُلُوْٓا اَنْفُسَکُمْ اَوِ اخْرُجُوْا مِنْ دِیَارِکُمْ مَّا فَعَلُوْہُ اِلَّا قَلِیْلٌ مِّنْہُمْ وَ لَوْ اَنَّہُمْ فَعَلُوْا مَا یُوْعِظُوْنَ بِہٖ لَکَانَ خَیْرًا لَّہُمْ وَ اَشَدَّ تَثْبِیْتًاo وَّ اِذًا لَّاٰتَیْنٰہُمْ مِّنْ لَّدُنَّآ اَجْرًا عَظِیْمًاo وَّ لَہَدَیْنٰہُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاo ﴾ (النساء: ۶۶۔۶۸) ’’اور اگر ہم واقعی ان پر فرض کر دیتے کہ اپنے آپ کو قتل کرو، یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو وہ ایسا نہ کرتے مگر ان میں سے تھوڑے اور اگر وہ واقعی اس پر عمل کرتے جو انھیں نصیحت کی جاتی ہے تو یہ ان کے لیے بہتر اور زیادہ ثابت قدم رکھنے والا ہوتا۔ اور اس وقت ہم یقیناً انھیں اپنے پاس سے بہت بڑا اجر دیتے۔ اور یقیناً ہم انھیں سیدھے راستے پر چلاتے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿قَدْ جَآئَ کُمْ مِّنَ اللّٰہِ نُوْرٌ وَّ کِتٰبٌ مُّبِیْنٌo یَّہْدِیْ بِہِ اللّٰہُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَہٗ سُبُلَ السَّلٰمِ وَ یُخْرِجُہُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ بِاِذْنِہٖ وَ یَہْدِیْہِمْ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍo﴾ (المائدۃ: ۱۵۔۱۶) ’’بے شک تمھارے پاس اللہ کی طرف سے ایک روشنی اور واضح کتاب آئی ہے۔ جس کے ساتھ اللہ ان لوگوں کو جو اس کی رضا کے پیچھے چلیں ، سلامتی کے راستوں کی ہدایت دیتا ہے اور انھیں اپنے حکم سے اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالتا ہے اور انھیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتا ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ہٰذَا بَیَانٌ لِّلنَّاسِ وَ ہُدًی وَّ مَوْعِظَۃٌ لِّلْمُتَّقِیْنَo﴾ (آل عمران: ۱۳۸) ’’یہ لوگوں کے لیے ایک وضاحت ہے اور بچنے والوں کے لیے سراسر ہدایت اور نصیحت ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ذٰلِکَ الْکِتٰبُ لَا رَیْبَ فِیْہ ہُدًی لِّلْمُتَّقِیْنَo﴾ (البقرۃ: ۲)
Flag Counter