Maktaba Wahhabi

635 - 702
پیغام ہے جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیکر آئے ہیں ۔ اور جس کسی کا حبل سے تعلق جتنا قریبی ہوگا وہ اتناہی زیادہ کتاب و سنت کا متبع ہو گا اوروہ ہدایت و اجتماعیت رشد و اصلاح کے زیادہ قریب گمراہی اور افتراق اور فتنہ سے اتنا ہی زیادہ دور ہوگا۔ جب یہ اعتبار امتوں کی حساب سے لیا جائے تو اہل کتاب ان لوگوں کی نسبت زیادہ اہل علم اور متفق ہیں جو کتب سماویہ سے خارج ہیں ۔ اور مسلمان یہودو نصاری کی نسبت ان میں سب سے زیادہ اتفاق و ہدایت اورخیر والے ہیں ۔ اس لیے کہ ہم سے پہلے کی دونوں کتابوں والے تفرقہ میں پڑگئے اور انہوں نے رسولوں کی تعلیمات کو بدل دیا اورباطل کو غلبہ دیا اور حق اور اہل حق سے دشمنی مول لی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری اس امت میں سابقہ امتوں کی نظیرپائی جاتی ہے جیسا کہ صحیح حدیث میں ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( لتتبِعن سنن من کان قبلکم حذوَ القذۃِ بِالقذۃِ، حتی لو دخلوا جحر ضب لدخلتموہ قالوا: یا رسول اللّٰہ! الیہود والنصاری؟ قال:’’ فَمَنِ النَّاسُ؟ )) ’’تم لوگ اپنے سے پہلے لوگوں کی پیروی کرو گے ؛ایک ایک بالشت اور ایک ایک گز پر[ ذرا سا بھی فرق نہ ہوگا] حتی کہ اگر وہ لوگ کسی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوئے ہوں گے تو تم بھی داخل ہو گے ہم نے عرض کیا :’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہود و نصاری مراد ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر اور کون مراد ہو سکتا ہے۔‘‘[سبق تخریجہ ] اور صحیحین میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((لتأخذن أمتِی مأخذ الأممِ قبلہا شِبرا بِشِبر وذِراعا بِذِراع ۔ قالوا: فارِس والروم؟ قال: فمنِ الناس ِإلا أُولئِکَ؟ ))۔ ’’ضرور تم اپنے سے پہلے کے لوگوں کی پیروی کرو گے باع در باع [دونوں ہاتھوں کی لمبائی] ہاتھ در ہاتھ ؛ صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اہل فارس اور اہل روم ؟[کی پیروی کریں گے] فرمایا تو اور کس کی؟‘‘[1] لیکن ہماری اس امت میں ہمیشہ خیر موجودرہی ہے اوریہ لوگ حق پر قائم رہے ہیں ؛ انکے متعلق کسی کی مخالفت یا رسوا کرنے والے کی کوششیں قیامت تک کامیاب نہیں ہوسکتیں ۔ اس کی یہ وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے باہر سے ان پر کوئی ایسا دشمن مسلط نہیں کیا جو ان کی جڑیں کاٹ کر رکھ دے۔ صحیح حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((لا تزال طائِفۃ مِن أمتِيِ ظاہِرۃً علی الحقِ لا یضرہم من خالفہم ِإلی یومِ القِیامۃِ۔))[سبق تخریجہ ] ’’میری امت کا ایک گروہ حق پر ہمیشہ قائم رہے گا جو کوئی ان کی مخالفت کرے گا وہ اور قیامت تک ان کو
Flag Counter