Maktaba Wahhabi

31 - 702
سارے غزوات [و واقعات ] میں حضرت علی رضی اللہ عنہ مفضول ہوں اور ایسے ہی حج و عمرہ کے موقع پر بھی۔ پھر باقی غزوات کے موقع پر خلیفہ مردوں پر بنایا جاتا تھا ؛ جب کہ غزوہ تبوک کے موقع پر معذوروں ؛عورتوں اور بچوں پر خلیفہ بنایا گیا۔اس وقت مدینہ میں [صحیح سالم اورتندرست] اہل ایمان میں سے صرف وہی تین مرد پیچھے رہ گئے تھے[ جن کی معافی کا اعلان اللہ تعالیٰ نے کیا ہے ] یا پھر وہ انسان باقی تھا جس پر منافق ہونے کی تہمت ہو۔ اس وقت مدینہ میں ہر لحاظ سے امن و امان تھا۔ اہل مدینہ کو کسی طرف سے کوئی خوف نہیں تھا اور پیچھے رہ جانے والوں کو جہاد کی ضرورت نہیں تھی۔جس طرح کہ باقی اکثرمواقع پر ہوا کرتا تھا۔ اسی طرح شیعہ کی پیش کردہ حدیث ((سُدُّوا الْاَبْوَابَ اِلَّا بَابَ عَلِیٍّ)) [1] روافض کی طرف سے بطور مقابلہ اپنی گھڑی ہوئی ہے۔ جبکہ بخاری و مسلم میں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرض الموت میں فرمایا: ’’میں سب لوگوں سے زیادہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مال او ررفاقت کاممنون ہوں ۔‘‘اگر میں کسی کو گہرا دوست بنانے والا ہوتا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بناتا۔ البتہ اسلامی اخوت و مودّت کسی شخص کے ساتھ مختص نہیں ۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے سوا کسی شخص کی کھڑکی مسجد کی جانب کھلی نہ رہے۔‘‘[2] شیعہ کی پیش کردہ حضرت ابن عباس کی روایت’’اَنْتَ وَلِیِّیّ فِیْ کُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِی‘‘ باتفاق محدثین موضوع ہے ۔[3] صحیح حدیث میں جن دیگر امور کا ذکر کیا گیا ہے اس میں نہ تو ائمہ کی کوئی خصوصیات ہیں اور نہ ہی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خصوصیات؛بلکہ ان میں دوسرے لوگ بھی آپ کے شریک ہیں ؛ مثلاً: ۱۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اﷲ و رسول کو چاہتے ہیں ؛ اور اللہ اور اس کا رسول حضرت علی رضی اللہ عنہ کو چاہتے تھے۔ ۲۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حاکم مدینہ مقرر کرنا۔[4]
Flag Counter