Maktaba Wahhabi

43 - 702
(۱۰) میں تمھیں اﷲ کی قسم دیتا ہوں ! کیا تم میں میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی وکیعہ سے کہا ہو: تم اپنی حرکتوں سے باز آجاؤ ؛ ورنہ میں تم پر ایسا آدمی بھیجوں گا جس کی ذات میری ذات کی طرح ہوگی۔اور اس کی اطاعت ایسے ہوگی جیسے میری اطاعت ۔ اور جس کی نافرمانی ایسے ہوگی جیسے میری نافرمانی۔اوروہ تلوار کے ساتھ تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا؟کہنے لگے : اللہ کی قسم نہیں ۔ (۱۱) میں تمھیں اﷲ کی قسم دیتا ہوں ! کیا تم میں میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو: وہ انسان جھوٹ بولتا ہے جو خیال کرتا ہے کہ وہ مجھ سے محبت کرتا ہے ‘ مگر اس [یعنی خود حضرت علی رضی اللہ عنہ ]سے بغض رکھتا ہو؟ کہنے لگے : اللہ کی قسم نہیں ۔ (۱۲)میں تمھیں اﷲ کی قسم دیتا ہوں ! کیا تم میں سے کوئی ایسا شخص موجود ہے جس پر بیک وقت تین ہزار فرشتوں ، نیز جبرئیل و میکائیل اور اسرافیل نے سلام بھیجا ہو۔ یہ اس وقت ہوا جب میں کسی اور کے کنوئیں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی لایا۔ کہنے لگے : اللہ کی قسم نہیں ۔ (۱۳) میں تمھیں اﷲ کی قسم دیتا ہوں ! کیا تم میں میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کے لیے آسمان سے آواز لگائی گئی ہو: ’’لا فتی إلا علی و لا سیف إلا ذوالفقار‘‘’’نوجوان ہے تو صرف علی اور تلوار ہے تو صرف ذوالفقار ؟ کہنے لگے : اللہ کی قسم نہیں ۔ (۱۴) میں تمھیں اﷲ کی قسم دیتا ہوں ! کیا تم میں میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کے لیے جبریل نے یہ کلمات کہے ہوں ؛ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے [میرے بارے میں ]فرمایا: وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں ۔‘‘ تو جبریل امین نے کہا : ’’ میں تم دونوں میں سے ہوں ‘‘؟ کہنے لگے : اللہ کی قسم نہیں ۔ (۱۵) میں تمھیں اﷲ کی قسم دیتا ہوں ! کیا تم میں میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو: ’’ تم وعدہ توڑنے والوں ؛ نافرمانوں اور دین سے نکل جانے والے لوگوں سے جنگ کرو گے؟کہنے لگے : اللہ کی قسم نہیں ۔ (۱۶) میں تمھیں اﷲ کی قسم دیتا ہوں ! کیا تم میں میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو: میں تنزیل قرآن پر جنگ کرتا ہوں ‘اور تم میری تفسیر کے علاوہ کوئی دوسری تفسیر کرنے پر لوگوں سے جنگ کرو گے؟ کہنے لگے : اللہ کی قسم! نہیں ۔ (۱۷) میں تمھیں اﷲ کی قسم دیتا ہوں ! کیا تم میں میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کے لیے سورج کو واپس لوٹایا گیا ہو‘ حتی کے اس نے وقت نکلنے کے باوجود عصر اپنے وقت پر پڑھی ہو؟کہنے لگے : اللہ کی قسم نہیں ۔ (۱۸) میں تمھیں اﷲ کی قسم دیتا ہوں ! کیا تم میں میرے علاوہ کوئی ایسا ہے جس نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے سورت برأت واپس لی ہو ؟ یہاں تک کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کہنے لگے : یارسول اللہ ! میرے بارے میں کوئی آیت نازل ہوئی ہے ؟ تو
Flag Counter