Maktaba Wahhabi

682 - 702
’’ اگر اطاعت ہو تو اہل شام کی سی اطاعت ہو۔‘‘ یہ لوگ بھی یہی کہتے ہیں :ان کا امام وحاکم انہیں اسی چیز کاحکم دیتا ہے جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے۔ ان میں سے کوئی ایک بھی شیعہ نہیں ہے۔ بلکہ ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتے ہیں آپ پر سبُّ وشتم کرتے ہیں ۔ جو شخص یہ عقیدہ رکھتا ہو کہ امام جس چیز کا بھی حکم دیتا ہے اصل میں وہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہوتا ہے۔اور وہ اپنے حکم میں واجب الاطاعت ہے؛ اور اللہ تعالیٰ اس اطاعت پر ثواب دیگا۔اور ترک اطاعت پر سزا دے گا۔ اسے اپنے امام کے علاوہ کسی معصوم کی ضرورت نہیں ۔ اس وقت ان کا جواب دو طرح سے دیا جائے گا: پہلا جواب:....ان سے کہا جائے گا کہ : ان میں سے کسی بھی گروہ سے جب کہا جائے گا کہ امام معصوم کا ہونا ضروری ہے ؛تو وہ کہہ سکتا ہے میرے لیے اس امام کی عصمت ہی کافی ہے جس کا میں پیرو ہوں ۔مجھے بارہ ائمہ کے معصوم ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ نہ ہی علی اور نہ ہی کسی دوسرے کی کوئی ضرورت ہے۔ اور دوسرا کہے گا:میرے شیخ یا امیر کی عصمت ہی میرے لیے کافی ہے؛ وہی میرا امام و پیشوا ہے۔تیسرا کہے گا : میرا امام اموی ہے ؛ اسماعیلی ہے۔اور بہت سارے لوگ یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ بادشاہوں کی اطاعت کرنے میں ان پر کوئی گناہ نہیں ہے۔خواہ وہ کوئی بھی بادشاہ ہو۔ اس کی دلیل میں وہ یہ آیت پیش کرتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُوْلِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ ﴾ (النساء:۵۹) ’’اﷲ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے اولی الامر کی اطاعت کرتے رہو۔‘‘ اگر شیعہ کہیں کہ ان لوگوں کی مخالفت کچھ اہمیت نہیں رکھتی؛ تو یہ بات ناقابل قبول ہے۔یہ لوگ تو رافضہ اور اسماعیلیہ سے بہر کیف بہتر ہیں ۔ اس لیے کہ وہ جس امام کے پیرو ہیں وہ موجود ہے۔ بخلاف ازیں روافض جس امام کی پیروی کے مدعی ہیں وہ امام منتظر معدوم ہے جس کی اطاعت قطعی طور پر بے سود ہے۔ اس کے ساتھ ہی رافضیوں کا یہ دعوی بھی باطل ہوگیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور اہل بیت کے علاوہ کسی دوسرے کے لیے معصوم ہونے کا دعوی نہیں کیا گیا۔ اگر یہ کہا جائے کہ : صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں کوئی ایک بھی ایسا نہیں تھا جو حضرت ابو بکر و عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کے معصوم ہونے کا دعوی کرتا ہو؟ تو اس کے جواب میں کہا جائے گا : اگر واقعی ان میں کوئی ایسا نہیں تھا جو معصوم ہونے کا دعوی کرتا ہو تو تمہارا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے معصوم ہونے کادعوی باطل ٹھہرا۔اور اگر ان میں کوئی ایسا تھا جوحضرت علی رضی اللہ عنہ کے معصوم ہونے کا دعوی کرتا ہو توپھر خلفاء ثلاثہ کی عصمت کا دعوی کرنے والوں کے موجود ہونے میں کوئی بات رکاوٹ نہیں بن سکتی۔بلکہ ان لوگوں کے
Flag Counter