Maktaba Wahhabi

211 - 358
دے گا۔‘‘ اسی طرح اللہ ذوالجلال فرماتے ہیں: ﴿وَمَن يَتَّقِ اللّٰهَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا ﴾(الطلاق 65؍4) ’’ اور جو شخص اللہ سے ڈرے گا، اللہ اس کے کام میں آسانی پیدا کر دے گا۔‘‘ اگر بیوی پردہ کرتی ہو اور عفت و عصمت کے اسباب اپنانا چاہتی ہو، تو خاوند کو اسے طلاق کی دھمکی نہیں دینی چاہیے۔ نسأل اللّٰه العافية …شیخ ابن اب باز… بیوی کا اپنے خاوند کو نصیحت کرنا سوال 6: خاوند مسجد میں نماز باجماعت ادا کرنے میں سستی کا مظاہرہ کرتا ہے، اس پر بیوی اسے سمجھاتی اور ناراضگی کا اظہار کرتی ہے۔ کیا بیوی ایسا کرنے سے گناہ گار ہو گی کہ خاوند کا حق بیوی پر زیادہ ہے؟ جواب: اگر خاوند شرعی محرمات کا ارتکاب کرتا ہو، مثلا وہ نماز باجماعت ادا کرنے میں سست ہے یا منشیات کا استعمال کرتا ہے یا رات بھر تماش بینی کرتا ہے اور اس پر اس کی بیوی اسے نصیحت کرتی ہے تو وہ گناہ گار نہیں ہو گی، بلکہ اجر و ثواب کی مستحق قرار پائے گی۔ ہاں نصیحت بانداز احسن اور نرم لہجے میں کرنی چاہیے، کیونکہ اس طرح اس کا قبول کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا آسان ہوتا ہے۔ واللّٰه ولى التوفيق …شیخ ابن اب باز… میرا خاوند ہمیشہ سگریٹ پیتا رہتا ہے سوال 7: میرا خاوند دائمی سگریٹ نوش ہے جس سے وہ سانس کی تکلیف میں مبتلا رہتا ہے، اس کے اس فعل بلا سے باز نہ آنے کی وجہ سے ہماری زندگی میں کئی مشکلات نے جنم لیا ہے۔ پانچ ماہ قبل اس نے دو رکعت نماز نفل ادا کر کے قسم اٹھائی کہ وہ دوبارہ سگریٹ نوشی نہیں کرے گا، مگر اس کے ایک ہفتہ بعد ہی وہ دوبارہ سگریٹ پینے لگا، اس سے مزید مشکلات کا پیدا ہونا یقینی تھا، چنانچہ میں نے اس سے طلاق کا مطالبہ کر دیا تو اس نے دوبارہ ایسا نہ کرنے اور ہمیشہ کے لیے اس عادت کو
Flag Counter