Maktaba Wahhabi

271 - 358
سونے کی بالیاں پہننے کا حکم سوال 22: سونے کی بالیاں پہننے کا کیا حکم ہے؟ جواب: اللہ تعالیٰ کے عمومی فرمان کی رو سے عورتوں کے لیے سونا پہننا جائز ہے، چاہے وہ بالیوں کی شکل میں ہو یا کسی اور شکل میں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿أَوَمَن يُنَشَّأُ فِي الْحِلْيَةِ وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِينٍ ﴿١٨﴾(الازخرف 43؍18) ’’ کیا جو زیورات میں پرورش پائے اور مباحثہ میں بھی صاف صاف بات نہ کر سکے(وہ اللہ کی اولاد بننے کے قابل ہے؟)۔‘‘ اس جگہ اللہ تعالیٰ نے زیور کو عورت کے وصف کے طور پر بیان فرمایا جو کہ سونے اور غیر سونے کے لیے عام ہے اسی طرح امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم اور سونے کو ہاتھ میں لیا اور فرمایا:(إِنَّ هَذَيْنِ حَرَامٌ عَلَى ذُكُورِ أُمَّتِي)(مسند احمد) ابن ماجہ کے الفاظ میں یہ اضافہ ہے:(حل لإناثهم)(مسند احمد، سنن ابی داؤد، سنن النسائی) ’’ یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں، ابن ماجہ میں یہ لفظ زائد ہیں۔ میری امت کی عورتوں کے لیے جائز ہیں۔‘‘ ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أُحِلَّ الذَّهَبُ وَالحَرِيرُ لِلإِنَاثِ مِنْ أُمَّتِي، وَحُرِّمَ عَلَى ذُكُورِهَا)(مسند احمد، سنن نسائی، سنن ترمذی، سنن ابی داؤد، مستدرک حاکم والطبرانی) ’’ سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں پر حلال ہے جبکہ مردوں پر حرام ہے۔‘‘ …شیخ ابن اب باز… اونچی ایڑی والی جوتی پہننے کا حکم سوال 23: اونچی ایڑی والی جوتی پہننے کے بارے میں اسلام کا کیا حکم ہے؟ جواب: اونچی ایڑی کم از کم کراہت کا حکم رکھتی ہے۔ کیونکہ اس میں دھوکہ ہے عورت دراز قد
Flag Counter