Maktaba Wahhabi

70 - 358
زبان سے نیت کے الفاظ کی ادائیگی کا حکم سوال 1: وضو اور نماز کے لیے زبان سے نیت کے الفاظ کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟ جواب: اس کا حکم یہ ہے کہ یہ بدعت ہے، کیونکہ زبان سے نیت(کے الفاظ ادا)کرنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت نہیں ہے، لہذا اس کا چھوڑ دینا ضروری ہے۔ نیت کا محل دل ہے، لہذا نیت کے الفاظ زبان پر لانے کی قطعا کوئی ضرورت نہیں۔ واللّٰه ولى التوفيق۔ …شیخ ابن اب باز… کپڑے پر بچے کا قے کرنا سوال 2: جس کپڑے پر شیر خوار بچے نے قے کر دی ہو تو اس میں نماز ادا کرنا جائز ہے؟ جواب: اگر بچہ شیر خوار ہو، کھانا وغیرہ نہ کھاتا ہو تو ایسے کپڑے پر پانی کے چھینٹے مار کر دھونا چاہیے اس کا حکم بھی اس کے پیشاب کا سا ہے اس میں پانی کے چھینٹے مار کر اس میں نماز ادا کی جائے۔ پانی کے چھینٹے مارنے سے قبل اس میں نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔ واللّٰه ولى التوفيق …شیخ ابن اب باز… کیا بچوں کی نجاست دھونے والی عورت کا وضو ٹوٹ جائے گا؟ سوال 3: میں نے وضو کے بعد اپنے بچوں کی نجاست دھوئی، کیا اس طرح میرا وضو ٹوٹ گیا؟ جواب: باوضو یا بے وضو شخص کے جسم سے نجاست دھونا ناقض وضو نہیں ہے۔ ہاں اگر بچے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگ جائے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا، جس طرح اپنی شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اسی طرح بچے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ ۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔ عورت کے جسم سے نکلنے والی رطوبت کا حکم سوال 4: میں نے ایک عالم سے سنا کہ عورت کے جسم سے نکلنے والی رطوبت پاک ہے۔ میں نے
Flag Counter