Maktaba Wahhabi

299 - 358
یا آلام و مصائب کی بددعائیں کرتے ہیں اور مسلسل اس کوتاہی کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں اور جب غصہ فرو ہوتا ہے، تو اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہماری بددعائیں قبول ہوں اور یہ اس لیے ہوتا ہے کہ باپ فطرتا مہرباں اور شفیق ہوتا ہے، چونکہ وہ محض شدت غضب کی وجہ سے ایسا کر گزرتا ہے، لہذا اللہ تعالیٰ اسے معاف فرما دیتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (وَلَوْ يُعَجِّلُ اللّٰهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُم بِالْخَيْرِ لَقُضِيَ إِلَيْهِمْ أَجَلُهُمْ)(یونس 10؍11) ’’ اور اگر اللہ تعالیٰ لوگوں پر نقصان بھی جلدی سے واقع کر دیا کرتا جس طرح وہ فائدہ کے لیے جلدی مچاتے ہیں تو ان کا وعدہ کبھی کا پورا ہو چکا ہوتا۔‘‘ لہذا والدین کو قوت برداشت اور صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے، معمولی مار پیٹ سے ان کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔ بچے تعلیم و تادیب سے زیادہ جسمانی سرزنش سے متاثر ہوتے ہیں، ان کے لیے بددعا کرنا قطعا غیر سود مند ہے، وہ نہیں جانتا ہے کہ اس کے منہ سے کون سی بات نکل جائے گی، باپ نے جو کچھ کہا وہ تو لکھ لیا جائے گا اور بچے کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ …شیخ ابن جبرین…
Flag Counter