Maktaba Wahhabi

50 - 358
لوگوں سے زیادہ عذاب تصویریں بنانے والوں کو ہو گا۔‘‘ (ب) ((عن عبدِ اللّٰهِ بنِ عُمَرَ رضي اللّٰهُ عنهُما قالَ: قال رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم: إِن الَّذِينَ يَصْنَعُونَ هَذِهِ الصُّوَرَ يُعَذَّبونَ يَوْمَ القِيامَةِ، يُقالُ لَهُمْ: أَحْيوا مَا خَلَقْتُمْ))(صحیح البخاری و صحیح مسلم) ’’ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یقینا تصویریں بنانے والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا۔انہیں کہا جائے گا جو چیز تم نے بنائی اسے زندہ کرو۔‘‘ (ج) (عن ابن عباس رضى اللّٰه عنهما عن النبى صلى اللّٰه عليه وسلم قال: مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فِي الدُّنْيَا كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ وَلَيْسَ بِنَافِخٍ)(صحیح البخاری و صحیح مسلم) ’’ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے دنیا میں کوئی تصویر بنائی اسے اس تصویر میں روح پھونکنے کا حکم دیا جائے گا مگر وہ ایسا نہیں کر سکے گا۔‘‘ (د) (عن ابن عباس رضى اللّٰه عنهما عن النبى صلى اللّٰه عليه وسلم قال: كُلُّ مُصَوِّرٍ فِي النَّارِ، يُجْعَلُ لَهُ بِكُلِّ صُورَةٍ صَوَّرَهَا نَفْسٌ تُعَذِّبُهُ فِي جَهَنَّمَ)(صحیح البخاری و صحیح مسلم) ’’ ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مصور جہنم میں ہو گا، اس کے لیے ہر تصویر کے بدلے ایک جان بنائی جائے گی جس کے ساتھ اسے جہنم میں عذاب دیا جائے گا۔‘‘(یعنی اس کی جتنی جانیں ہوں گی اسی قدر اس کو تکلیف زیادہ ہو گی۔) (ھ) حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا تَمَاثِيلُ)(صحیح مسلم،رقم 1206) ’’ جس گھر میں کتا اور تصویریں ہوں وہاں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔‘‘
Flag Counter