Maktaba Wahhabi

61 - 358
مذکورہ بالا سوال کی طرف آتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر جو ’’کراما کاتبین ‘‘ مقرر فرمائے ہیں اور وہ ہمارے عمل سے آگاہ ہیں تو ان کے مقرر کرنے کی حکمت کیا ہے؟ اس کی حکمت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس نے جملہ اشیاء کو اعلیٰ درجے کا نظم اور محکم انداز عطا فرمایا ہے، یہاں تک کہ اس نے اولاد آدم کے جملہ اقوال و اعمال پر ’’ کراما کاتبین ‘‘ کو متعین فرمایا ہے باوجودیکہ اللہ تعالیٰ ان کے سرزد ہونے سے قبل ہی ان سے آگاہ ہے۔ یہ انسان پر اللہ تعالیٰ کی کمال عنایت و مہربانی اور کائنات کے بارے میں اس کی حکمت بالغہ کا نتیجہ ہے۔ واللہ اعلم۔ …شیخ محمد بن صالح عثیمین…
Flag Counter