Maktaba Wahhabi

30 - 358
شاہ ولی اللہ،ان کے صاحبزادگان گرامی اور نبیرہ عالی مقام حضرت شاہ اسماعیل رحمۃ اللہ علیہ نواب والا جاہ حضرت نواب سیدمحمد صدیق حسن خان،شیخ الکل حضرت میاں سید نذیرحسین محدث دہلوی اور ان کے لیے بے شمار شاگرد ان رشید بالخصوص استاد پنجاب حضرت مولانا حافظ عبدالمنان محدث وزیرآبادی حضرت علامہ شمس الحق محدث ڈیانوی،حضرت مولانا عبدالرحمان مبارکپوری وغیرہم کےاسماء گرامی بطور خاص قابل ذکر ہیں۔برصغیر پاک وہند کےان علماء میں سے جن کےفتاویٰ کو بطور خاص شرف پذیرائی حاصل ہواان میں سے شیخ الکل حضرت میاں سیدنذیر حسین محدث دہلوی اور ان کا” فتاویٰ نذیریہ“شیخ الاسلام حضرت مولانا ابوالوفاءثناءاللہ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ اور ان کا”فتاویٰ ثنائیہ“حضرت الامام مولاناعبدالجبار غزنوی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کا”مجموعہ فتاویٰ“ حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ اوران کا ”فتاویٰ سلفیہ“ حضرت مولانا حافظ عبداللہ محدث روپڑی اور حضرت العلام امام محمد محدث گوندلوی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کےفتاویٰ کےمجموعے ہیں۔اس وقت ان حضرات مفتیان کرام اور ان کےفتاویٰ کے مجموعوں کی تفصیلات وخصوصیات بیان کرنا مقصود نہیں ہے بلکہ یہ قلم برداشتہ چندباتیں فتاویٰ کے اردو ترجمہ کی تقریب اشاعت وطباعت کی مناسبت سے نوک قلم پر آگئی ہیں۔ یہ فتاویٰ برادر اور عظیم اسلامی ملک سعودی عرب کے حسب ذیل حضرات مفتیان کرام کےفتاویٰ کا مجموعہ ہے: ٭ سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمۃ اللہ تعالیٰ ٭ فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح بن عثیمین حفظہ اللہ تعالیٰ ٭ فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن عبدالرحمان الجبرین حفظہ اللہ تعالیٰ علاوہ ازیں اس میں دارالافتاء کی مستقل کمیٹی کے فتاویٰ اور فقہی کونسل کی قراردادیں بھی شامل ہیں۔ یہ مجموعہ فتاویٰ بھی مسلک سلف کا ترجمان ہے،اس میں بھی ایک ایک فتویٰ کا کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیا گیا ہے۔ فضیلۃ الشیخ محمدبن عبدالعزیز المسند حفظہ اللہ تعالیٰ ہم سب کے شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے مذکورہ بالا حضرات مفتیان کرام وشیوخ عظام کے فتاویٰ کے اس مجموعہ کو بہت ہی احسن انداز میں مرتب فرمایا۔ جزاہ اللّٰه عنا وعن المسلمين خير الجزاء برادر مكرم فضیلۃ الشیخ عبدالمالك مجاہد حفظہ اللہ تعالیٰ بھی ہم سب کے شکریہ کے مستحق ہیں کہ
Flag Counter