Maktaba Wahhabi

255 - 531
ان کو تاویل کے خراد پر چڑھا کر ان میں تاویل کے نام سے تحریف نہیں کرتی اور ان کو ارشاد الٰہی: ﴿لیس کمثلہ شیء﴾ اس کے مانند کوئی نہیں ‘‘ کے تناظر میں سمجھتی اور مانتی ہے۔ اہل سنت وجماعت کے وجود کی بعض دلیلیں درج ذیل ہیں : (۱)… ﴿وَ السّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُہٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ وَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْہُمْ بِاِحْسَانٍ رَّضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَ رَضُوْا عَنْہُ﴾ (توبہ: ۱۰۰) ’’اور مہاجرین اور انصار میں سے پہلے سبقت کرنے والے اور جو راست روی کے ساتھ ان کے پیچھے آئے اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے۔‘‘ (۲)… معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ((لا یزال من أمتی أمۃ قائمۃ بأمرللّٰه ، لا یضرہم من خذلہم ولا من خالفہم، حتی یأتَیہُم امراللّٰه وہم علی ذلک۔)) [1] ’’میری امت میں سے ایک جماعت اللہ کے حکم کو برابر قائم رکھے گی اور جو اس کی حمایت سے دست کش ہو جائے گا اور جو اس کی مخالفت پر اتر آئے گا اس کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکے گا، یہاں تک کہ اسی حال میں ان کے پاس اللہ کا فیصلہ آجائے گا۔‘‘ (۳)… ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((لا تزال طائفۃ من أمتی ظاہرین علی الحق، لایضرہم من خذلہم، حتی یأتی أمراللّٰه وہم کذالک۔)) [2] ’’میری امت کی ایک جماعت حق کے ساتھ دوسروں پر برابر غالب رہے گی اور ان سے کنارہ کش ہو جانے والا اس کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا، وہ اسی حال میں رہیں گے کہ اللہ کا فیصلہ آجائے گا۔‘‘ اللہ کے فیصلہ سے مراد ’’قیامت‘‘ ہے قرآن پاک میں بھی ’’امراللہ… قیامت کے معنی میں آیا ہے۔ (النحل: ۱) (۴)… عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((علیکم بسنتی وسنۃ الخلفاء الراشدین المہدیین عضوا علیہا بالنواجذ۔)) [3] ’’میری اور راہ حق پر قائم اور ہدایت یافتہ خلفا کی سنت پر عمل کرتے رہنا اور اس کو دانتوں سے پکڑے رہنا۔‘‘ (۵)… امام مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کو یہ خبر پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
Flag Counter