Maktaba Wahhabi

123 - 871
وآیۃ المداینۃ وبین سورۃ الإخلاص وسورۃ تبت،وترتاع علی اعتقاد الفرق نفسک الخوارۃ المستغرقۃ بالتقلید فقلد صاحب الرسالۃ فھوالذي أنزل علیہ القرآن،وقال: سورۃ یٰسں قلب القرآن،وفاتحۃ الکتاب أفضل سور القرآن،وآیۃ الکرسي سیدۃ آي القرآن،و ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ تعدل ثلث القرآن،والأخبار الواردۃ في فضائل القرآن وتخصیص بعض السور والآیات بالفضل وکثرۃ الثواب في تلاوتھا لاتحصٰی‘‘[1] انتھیٰ۔ [اگر آیۃ الکرسی اور آیتِ مداینہ کے درمیان،سورۃ الاخلاص اور سورۃ اللہب کے درمیان تمھاری بصیرت فرق کی طرف تمھاری راہنمائی نہیں کرتی اور تقلید میں ڈوبا ہوا تمھارا نفس فرق کے اعتقاد سے کانپتا ہے تو آپ صاحبِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع اختیار کریں،جن پر قرآن نازل کیا گیا ہے اور انھوں نے فرمایا ہے کہ سورت یس قرآن مجید کا دل ہے۔[2] سورۃ الفاتحہ قرآن مجید کی سورتوں میں سب سے افضل سورت ہے۔آیۃ الکرسی قرآن مجید کی تمام آیات کی سردار ہے۔[3] ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ (سورۃ الاخلاص) ایک تہائی قرآن کے برابر ہے،اسی طرح وہ اخبار و احادیث جو قرآن مجید کے فضائل،بعض سورتوں اور آیتوں کی خصوصی فضیلت اور اس کی تلاوت کی کثرت پر وارد ہوئی ہیں،وہ شمار نہیں کی جا سکتیں ]
Flag Counter