Maktaba Wahhabi

172 - 871
((تَکْفِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْیٍٔ)) [1] (رواہ الترمذي وأبوداؤد والنسائي) [(ان تینوں سورتوں کا پڑھنا) تجھے ہر چیز سے کافی ہو گا] 5۔سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ پڑھ! انھوں نے پوچھا: کیا پڑھوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معوذتین پڑھو: ((وَلَنْ تَقْرَأَ بِمِثْلِھِمَا)) [2] (رواہ النسائي) [ تو ان جیسی کوئی چیز نہیں پڑھے گا] 6۔سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوتے تو معوذتین پڑھ کر اپنے اوپر دم کرتے۔[3] 7۔سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں فرمایا ہے: ((أَلَا أُعَلِّمُکَ سُوَراً مَا أُنْزِلَ فِيْ التَّوْرَاۃِ وَلَا فِيْالزَّبُوْرِ وَلاَ فِيْالْإِنْجِیْلِ وَلاَ فِيْالْقُرْآنِ؟ قُلْتُ: بَلیٰ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ! قَالَ: قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ،وَ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ،وَ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس)) [4] (أخرجہ أحمد) [کیا میں تجھے وہ سورتیں نہ سکھاؤں جن جیسی تورات،زبور،انجیل اور قرآن میں نازل نہیں کی گئیں ؟ میں نے کہا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! (ضرور سکھائیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ (سورۃ الاخلاص)،﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ (سورۃ الفلق) اور ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس﴾ (سورۃ الناس)] 8۔سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ((أَلَا أُخْبِرُکَ بِأَفْضَلَ مَا تَعَوَّذَ بِہِ الْمُتَعَوِّذُوْنَ؟ قَالَ: بَلیٰ،قَالَ: قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ،وَ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس)) [5] (رواہ أحمد) [کیا میں تجھے وہ افضل تعوذ نہ بتاؤں،جس سے پناہ پکڑنے والے پناہ پکڑتے ہیں ؟ انھوں نے جواب دیا: کیوں نہیں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَق﴾ (سورۃ الفلق) اور ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس﴾ (سورۃ الناس)]
Flag Counter