Maktaba Wahhabi

184 - 871
دے گا،اس کی حالت اچھی کر دے گا،اس کا رزق وسیع کر دے گا،اس پر بہت زیادہ خیرات و حسنات کے دروازے کھول دے گا،ریاسات میں اس کا حکم نافذ ہو گا،وہ حوادثاتِ زمانہ سے پرامن ہو جائے گا،فقر و فاقے کی تلخیوں سے نجات پا جائے گا،لوگوں کے دلوں میں اس کی محبت ڈال دی جائے گی،وہ اللہ تعالیٰ سے جس چیز کا بھی سوال کرے گا،اللہ اسے وہی چیز عطا کرے گا۔مندرجہ بالا فوائد اس صورت میں حاصل ہوں گے،جب اس درود کو ہمیشہ پڑھا جائے گا] فائدہ: درود کا ایک صیغہ یہ ہے: ’’اللہم! صل وسلم علی سیدنا محمد وعلی آل سیدنا محمد في کل لمحۃ ونفس بعدد کل معلوم لک‘‘ [اے اللہ! ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر ہر آن اور ہر لمحے اپنی معلومات کے برابر درود بھیج] اس درود پر مداومت کرنے سے علوم و اسرارِ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اخذ حاصل ہوتا ہے۔ شیخ مصطفی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ مجرب ہے اور فلاں و فلاں نے اس کا تجربہ کیا ہے،پھر کہا : ’’یا بني! اذھب إلی المشرق وإلی المغرب،إن غابت القبۃ الخضراء عن عینیک،أنا في المیدان،یعني قبۃ رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم فوق قبرہ الشریف‘‘ [اے میرے بیٹے! مشرق و مغرب کی طرف جاؤ،اگر تمھاری آنکھوں سے گنبدِ خضراء اوجھل ہوجائے تو میں میدان میں حاضر ہوں،گنبدِ خضرا تمھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر شریف پر نظر آئے گا] شیخ محمد نازلی حقی رحمہ اللہ کہتے ہیں : ’’قرأت ھٰذہ الصلاۃ أول لیلۃ بدأت منھا مائۃ مرۃ،فرأیت النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم فيالمنام،فقال: الشفاعۃ لک ولأبویک ولإخوانک،وفقني اللّٰہ وإیاکم لبشارتہ بالتکرار،ثم وجدت بحول اللّٰہ وقوتہ کما ذکرھا الشیخ،ثم
Flag Counter