Maktaba Wahhabi

220 - 871
2۔﴿إِھْدِنَاالصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ﴾ میں حق کی پیروی کا بیان ہے۔ 3۔اس سورت میں ارکانِ دین،محبت،رجا اور خوف کا بیان ہے،چنانچہ پہلی آیت ﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴾ میں محبت کا ذکر ہے،دوسرے جملے ﴿اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم﴾ میں رجا کا بیان ہے اور تیسری آیت ﴿مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْن﴾ میں خوف کا تذکرہ ہے۔ 4۔پہلی آیت یعنی ﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ﴾ کے استغراق اور ربوبیتِ عالمین کے استغراق سے جاہل اور نا واقف ہونے کی وجہ سے اکثر لوگوں کا ہلاک ہونا ہے۔ 5۔سب سے پہلے انعام یافتہ اور اولین اہلِ غضب و ضلال کا بیان ہے۔ 6۔اللہ کے فضل و کرم سے انعام پانے والوں کا ذکر ہے۔ 7۔﴿مَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْن﴾ کے ذکر میں قدرت و مجد کا ظہور ہے۔ 8۔اس قول کے ہمراہ دعاے فاتحہ کا بیان کہ قلبِ غافل کی دعا قبول نہیں ہوتی ہے۔ حسن دعاے تو گر مستجاب نیست مرنج ترا زبان دگر و دل دگر دعا چہ کند [تیری خوبصورت (الفاظ و عبارت کے ساتھ کی گئی) دعا اگر قبو ل نہیں ہوتی تو رنج و ملال میں مبتلا نہ ہو،کیونکہ تیری زبان جو کچھ کہتی ہے تیرا دل اس سے مشغول و غافل ہوتا ہے،تیری دعا کیا اثر دکھائے؟] 9۔اگر اجماع کا وجود ہے تو آیت ﴿صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِم﴾ میں اس کی حجیت کی دلیل ہے۔ 10۔انسان کی ہلاکت کا بیان جب کہ وہ اپنے نفس کے حوالے کر دیا جائے۔ 11۔اللہ پر توکل کرنے کی نص کا ذکر جبکہ انسان اپنے اوپر بھروسا کر بیٹھے۔ 12۔شرک کے باطل ہونے پر تنبیہ۔ 13۔بدعتوں کے بطلان پر تنبیہ۔ 14۔سورۃالفاتحہ کی آیات۔اگر انسان سورۃالفاتحہ کی ہر آیت کو بہ خوبی سمجھ لے تو وہ کامل فقیہ بن جائے۔اہلِ علم نے سورۃالفاتحہ کی ہر آیت کے معانی و تفسیر میں الگ الگ کتابیں تصنیف کی ہیں۔
Flag Counter