Maktaba Wahhabi

575 - 871
سورۃ المائدہ میں حجۃ الوداع کی طرف،احزاب میں نکاحِ زینب کی طرف،سورۃ التحریم میں لونڈی کی تحریم کی طرف،سورۃ النور میں واقعۂ افک کی طرف،سورۃ الجن اور سورۃ الاحقاف میں جنوں کی ایک جماعت کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تلاوتِ قرآن سننے کی طرف،سورۃ البراء ۃ میں مسجد ضرار کی طرف اور سورت بنی اسرائیل کی ابتدا میں اسرا و معراج کی طرف اشارے کیے گئے ہیں۔ اگرچہ اس قسم کے مضامین بھی فی الحقیقت تذکیر بایام اللہ میں داخل ہیں،لیکن چونکہ ان اشارات کا حل متعلقہ قصص و واقعات جاننے پر موقوف ہے،اس لیے انھیں تمام اقسام سے علاحدہ رکھا گیا۔
Flag Counter