Maktaba Wahhabi

598 - 871
ہے اور اسے مکمل کیا جاتا ہے۔[1] کبھی کوئی آیت نزول میں مقدم ہوتی ہے،مگر تلاوت میں موخر اور کبھی اس کے برعکس ہوتا ہے۔کبھی کفار کے قول کے اثنا ہی میں جواب درج کر دیا جاتا ہے۔ الحاصل ان مباحث میں بہت تفصیل کی ضرورت ہے،مگر ہم نے جتنا بیان کیا ہے،اتنا ہی کافی ہے۔ان کی مثالیں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ کی کتاب’’الفوزالکبیر‘‘ میں مذکور ہیں۔[2] نیز ہماری صخیم تفسیر میں ان تصرفات وغیرہ کی مثالیں مل سکتی ہیں،لہٰذا اس کی طرف رجوع کیا جائے۔ان امور کا مطالعہ کر کے دل نشین کر لیں تو اللہ تعالیٰ کے کلام کو بہ ادنیٰ تامل سمجھ لیں گے،غیر مذکور بات کو مذکور کے ذریعے سے قیاس کر لیں گے اور ایک مثال سے دوسری مثال تک ذہن پہنچ جائے گا۔
Flag Counter