Maktaba Wahhabi

681 - 871
کی تالیف ہے۔ بصائر ذوي التمییز في لطائف الکتاب العزیز: یہ تفسیر دو جلدوں میں ہے اور مجدالدین ابو طاہر محمد بن یعقوب فیروز آبادی شیرازی صاحبِ قاموس رحمہ اللہ (المتوفی: ۸۱۷؁ھ) کی تالیف ہے۔ البصائر في التفسیر: یہ فارسی زبان میں شیخ ظہیرالدین ابو جعفر محمد بن محمود نیشاپوری رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔مولف ۵۷۷؁ھ میں اس کی تالیف سے فارغ ہوئے۔یہ چند جلدوں میں ایک بڑی کتاب ہے۔ البضاعات المزجاۃ: یہ ایک رسالہ ہے،جو علمِ تفسیر اور حدیث وغیرہ کے مباحث پر مشتمل ہے،اس کو چھے فصلوں اور ایک خاتمے پر مرتب کیا گیا ہے۔ بہجۃ الأریب مما في کتاب اللّٰہ العزیز من الغریب: یہ شیخ علاء الدین علی بن عثمان بن ابراہیم معروف بابن الترکمانی مار دینی حنفی رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۰۵؁ھ) کی تالیف ہے۔ بیان المنن علیٰ قاریٔ الکتاب والسنن: یہ قاسم بن محمد قرطبی بن طیلسان رحمہ اللہ (المتوفی: ۶۴۳؁ھ) کی تالیف ہے۔ البیان في تفسیر القرآن: یہ معافی بن اسماعیل بن حسین بن ابی سفیان موصلی رحمہ اللہ (المتوفی: ۶۳۰؁ھ) کی تالیف ہے۔یہ کتاب ۶۰۳؁ھ میں صالحیہ میں مولف پر پڑھی گئی۔ البیان في تأویلات القرآن: یہ حافظ ابو عمرو یوسف بن عبداللہ بن عبدالبر قرطبی رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۶۳؁ھ) کی تالیف ہے۔ البیان في ما أبھم من الأسماء في القرآن: یہ ابو عبداللہ محمد بن احمد زہری رحمہ اللہ (المتوفی: ۶۱۷؁ھ) کی تالیف ہے۔ البیان في علوم القرآن: یہ ابو عامر فضل بن اسماعیل جرجانی تلمیذ عبدالقادر جرجانی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ البیان في شواہد القرآن: یہ ابو الحسن علی بن الحسن باقولی رحمہ اللہ (المتوفی بعد ۵۳۵ھ؁) کی تالیف ہے۔
Flag Counter